بین الاقوامی خبریں

طالبان کے وزیر خارجہ کی موٹر سائیکل پر ویڈیو سے ہنگامہ.

طالبان کے وزیر خارجہ کی موٹر سائیکل پر ویڈیو سے ہنگامہ.

کابل،31اکتوبر (ایجنسیز )

افغان شہری طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان کے موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے ایک منظر میں مصروف ہیں۔ مولوی امیر خان کی موٹرسائیکل پر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا ہے۔ ان کی یہ ویڈیو افغانستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولوی امیر خان وسطی کابل کے سفارتی علاقے میں موٹرسائیکل چلا رہے ہیں۔ایک طرف طالبان سے وابستہ اکاؤنٹس نے ویڈیو کو شائع کی اور کہا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک کی حکومت کے تحت ملک میں امن اور استحکام کی بے مثال ہوگیا ہے۔تاہم دوسری طرف بہت سے افغانوں نے اس صورت حال کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

منگل کے اس ویڈیو کلپ نے حکومت سے غیر مطمئن افغانوں کو طنز کا ایک بھرپور موقع بھی فراہم کردیا۔ انہوں نے اسے وزیر خارجہ کی طرف سے محض خالی پروپیگنڈا قرار دیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ دارالحکومت کابل میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی حقیقت یہ ہے کہ مولوی امیر خان متقی حفاظتی قلعے والے سفارتی زون میں اپنی موٹر سائیکل پر سواری کر رہے ہیں۔افغانستان کے بین الاقوامی چینل نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تین سال گزر گئے سرکاری شناخت یا جواز کے بغیر امیر خان متقی کابل میں اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے ہیں۔واضح رہے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کئی مغربی ممالک نے کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے اور اپنی سرزمین پر افغان سفارت خانوں کا کام روک دیا ہے۔

طالبان نے ملک پر اپنے بہت سے سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں۔ ان قوانین کے تحت خواتین کو گھروں سے باہر اپنے چہرے کو ظاہر کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔طالبان حکومت نے موسیقی پر بھی پابندی لگا دی اور کئی بیوٹی سیلون بھی بند کر دیے ہیں۔ مردوں کو داڑھی منڈوانے یا شارٹس جیسے نامناسب مغربی لباس سے بھی روکا گیا ہے۔ طالبان نے خواتین کے تعلیم اور کام کے حق کو بھی بہت حد تک محدود کر دیا اور خواتین کو آہستہ آہستہ عوامی زندگی سے باہر کر دیا ہے۔ سیکنڈری اسکولوں سے طالبات کو نکال دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button