نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ایک 14 سالہ لڑکی کے 26 ہفتوں کے حمل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ہریانہ کے کرنال سول اسپتال کو میڈیکل بورڈتشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے بورڈ سے کہا ہے کہ وہ بچی کی جانچ کرے اور اس بارے میں رپورٹ درج کرے کہ آیا اسقاط حمل ہوسکتا ہے۔ جمعہ کوسپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ دراصل سپریم کورٹ میں 14 سالہ بچی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جو اس کی کزن کے ذریعہ زیادتی کے بعد حاملہ ہوگئی۔



