بین الاقوامی خبریں

اسرائیل ایران میں کسی بھی جگہ حملے کر سکتا ہے: نیتن یاہو

اسرائیل ایران میں کسی بھی جگہ حملے کر سکتا ہے: نیتن یاہو

 

مقبوضہ بیت المقدس،یکم نومبر (ایجنسیز)

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے بارے میں اپنے غم و غصے اور ارادوں کو ایک بار پھر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران میں کسی بھی جگہ پہنچ سکتا ہے۔ ان کا یہ بیان جمعرات کے روز سامنے آیا ہے۔وہ اس امر کی تسلی اسرائیلی فوج میں نئے بھرتی ہونے والے فوجی افسروں کو دے رہے تھے۔

ان کے بقول اسرائیل نے ایران پر حالیہ حملہ ایک بے مثال قسم کا اور آزادانہ طور پر کیا ہے۔اس حملے کے بعد دیکھا جائے، تو اسرائیل کو ایران پر حملے کی زیادہ آزادی اور اختیار مل گیا ہے۔

جو ماضی میں کبھی آزادی تھی اب اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ہم کسی بھی جگہ پر ایران میں جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا جو اہم ترین گول میں نے اسرائیلی فوج کو دیا ہے وہ ایران کو جوہری قوت حاصل کرنے سے روکنے کا ہے کہ ہم ایران کو جوہری صلاحیت نہیں بننے دیں گے۔

اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں آنے دیں گے۔واضح رہے اسرائیل کے ایران پر 26 اکتوبر 2024 کے حملے بعد سلامتی کونسل نے جہاں اسرائیلی حق دفاع کا تحفظ کیا ہے، وہیں ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل کو جواب دینے کی کوشش کی تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button