جرائم و حادثات
چکن نہ ہونے پرجرائم پیشہ کسٹمر کے ہاتھوں ویٹر جس پریت کا قتل
چنڈی گڑھ سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ بدھ کو 7 لوگوں کا ایک گروپ سیکٹر 24، چندی گڑھ میں ایک ڈھابے
چکن نہ ہونے پرجرائم پیشہ کسٹمر کے ہاتھوں ویٹر جس پریت کا قتل
چنڈی گڑھ،2نومبر (ایجنسیز)
چنڈی گڑھ سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ بدھ کو 7 لوگوں کا ایک گروپ سیکٹر 24، چندی گڑھ میں ایک ڈھابے پر کھانا کھانے گیا تھا۔ ڈھابے پر 37 سالہ ویٹر جس پریت سنگھ اور اس کا 28 سالہ ساتھی آکاش موجود تھے۔ رات کے گیارہ بج رہے تھے ڈھابے پر ویٹر سے چکن منگوایا۔ تاہم، چونکہ ڈھابہ بند ہونے کا وقت تھا، ویٹر نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد کافی بحث ہوئی لیکن بعد میں تمام 7 لوگ واپس چلے گئے۔
تاہم، تقریباً 45 منٹ کے بعد تمام 7 افراد دوبارہ واپس آئے۔ ان کے ہاتھ میں کرکٹ کی وکٹ اور تیز دھار ہتھیار تھا۔ اس کے بعد سب نے جسپریت سنگھ اور آکاش پر حملہ کیا۔ دونوں ویٹر ڈھابے پر ٹھہرے ہوئے تھے۔حملے کے دوران جس پریت کے سر پر شدید چوٹ آئی۔اس کے بعد ڈھابہ مالک کا بیٹا پنکج کمار وہاں پہنچ جاتا ہے۔ شکایت کنندہ پنکج کمار متاثرین کو سیکٹر 16 میں واقع سرکاری ملٹی اسپیشلٹی اسپتال لے گئے، جہاں سے جسپریت کو پی جی آئی ریفر کیا گیا۔ بعد میں پی جی آئی میں اس کی موت ہوگئی۔
سر کی متعدد چوٹوں کی وجہ سے آکاش جی ایم ایس ایچ -16 میں علاج چل رہا ہے۔شکایت کے بعد پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر ایک نابالغ سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایک اور ملزم تاحال فرار ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت ساگر، جوگندر، گرمیت، ویرو اور راجی کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جس پریت ڈھابے پر دو سال سے کام کرتا تھا اور قریب ہی رہتا تھا۔



