بین الاقوامی خبریں
ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر انکے مجرمانہ موقف کی قیمت ہے: حماس عہدیدار
حماس کے عہدے دار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن کی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔
غزہ ، 6نومبر (ایجنسیز) امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر حماس کے عہدے دار نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔حماس کے عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر ان کے مجرمانہ موقف کی قیمت ہے۔حماس کے عہدے دار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن کی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔
دوسری جانب صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں اور اب وہ دوسری مرتبہ عہدہ صدارت پر فائز ہوں گے۔



