بین ریاستی خبریںسرورق

کرناٹک :

ہولی

سی ڈی منظر عام پر آنے کے بعد بھاجپا ئی وزیر مستعفی، سی ڈی کو فرضی قرار دیا

بنگلورو: (اردودنیا.اِن)کرناٹک کے آبی وسائل کے وزیر رمیش جرکی ہولی نے سیکس اسکینڈل میں اپنے نام کے انکشاف کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی ایس یدی یورپا حکومت میں وزیر جرکی ہولی کی ایک جنسی سی ڈی میڈیا میں جاری کی گئی ہے۔ اس میں وزیر رمیش جرکی ہولی ایک عورت کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں ۔

یہ سی ڈی ریاستی سماجی کارکن دنیش کلا ہلی نے جاری کیاہے۔ کلاہلی کا الزام ہے کہ جارکی ہولی نے مبینہ طور پر اس خاتون کو کرناٹک پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ٹی سی ایل) میں ملازمت کے لئے لبھایا کراسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ جارکی ہولی کے بھائی اور کرناٹک ملک ھ فیڈریشن کے چیئرمین بالاچندرا نے وزیر اعلی یدیورپا سے سی آئی ڈی یا سی بی آئی کے ساتھ معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

ریاست کے سماجی کارکن اور شہری حقوق سمیتی کے صدر دنیش کلا ہلی نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔ منگل کے روز کلاہلی نے پولیس کمشنر کمل پنت سے بھی ملاقات کی۔ اس سے کبن پارک تھانے میں شکایت درج کرنے کو کہا گیا۔ کلاہلی نے کہا کہ ہم اس معاملے کی حقیقت کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔

رمیش جرکی ہولی نے وزاتی عہدے سے استعفیٰ کے لئے وزیر اعلیٰ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ سی ڈی جعلی ہے اور مجھ پر لگے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ اس معاملہ کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ میں اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ اس سے قبل انہوں نے اس معاملہ میں اپنے نام کے بعد اسے سیاسی سازش قرار دیا تھا۔ انہوں نے تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہم ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے، ہمیں حقیقت جاننے کی ضرورت ہے۔

اگر یہ سچ ہے توپھر یہ شرمناک ہے۔ اس معاملہ پر کانگریسی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا اور اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button