فلمی دنیا

ممبئی: بالی ووڈ کی 4 مشہور شخصیات کے 30 مقامات پر انکم ٹیکس کے چھاپے

Mumbai: Income tax raids at 30 places of 4 Bollywood celebrities
Taapsee Pannu, Anurag Kashyap , Instagram

ممبئی: (اردودنیا.اِن) بدھ کے روز ممبئی اور پونے میں بالی ووڈ کی 4 مشہور شخصیات کے متعلقہ ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا۔ ان میں اداکارہ تاپسی پنوں ، پروڈیوسر انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور مدھو منٹینا شامل ہیں۔ دونوں شہروں میں 30 مقامات پر انکم ٹیکس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس چھاپے کا تعلق’ فینٹم‘ فلمس سے ہے۔

تاپسی

یہ اتفاق ہے کہ ان چار مشہور شخصیات میں سے جن کے مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں ، ان میں تاپسی پنوں اور انوراگ کشیپ مختلف امور پر مودی حکومت کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس کو فینٹم فلمس کمپنی کے کام اور لین دین میں کرپشن کا شبہ ہے۔چھاپوں میں پائے جانے والے دستاویزات اور شواہد کی بنا پر تفتیش کا دائرہ بڑھ سکتا ہے، اور اس میں مزید کئی بڑے نام سامنے آسکتے ہیں۔انوراگ کشیپ اور تاپسی ملک کے کئی امور پر اپنی بے باک رائے رائے کے لئے مشہور ہیں۔

تاپسی کسان تحریک کی حمایت کرتی رہی ہیں، جب اس تحریک پر پاپ اسٹار ریانہ نے سوشل میڈیا پرکسانوں کے حق میں تبصرہ کیا تو اس کے جواب میں ، بالی ووڈ اور اسپورٹس کی کئی شخصیات نے حکومت کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا،

لیکن تاپسی نے ان مشہور شخصیات کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔اسی طرح انوراگ کشیپ نے ’سی اے اے‘ اور ’این آرسی‘ جیسے معاملات پر مودی حکومت کا گھیراؤ کیا تھا،اور شاہین باعغ پہنچ کر شاہین باغ تحریک کی حمایت میں تقریر بھی کی تھی ۔خیال رہے کہ فینٹم فلمس کمپنی کی شروعات 2010 میں انوراگ کشیپ ، وکرم دتیہ موٹوانی ، مدھو منٹینا اور وکاس بہل نے کی تھی۔

2018 میں وکاس بہل پر جنسی استحصال کے الزام عائد کئے جانے کے بعد یہ کمپنی بند کردی گئی تھی۔جس کے بعد چاروں الگ ہوگئے تھے، چاروں پر الزام ہے کہ فینٹم فلم سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات محکمہ انکم ٹیکس سے صحیح طور پرپیش نہیں کیا گیا، اور اسے کمتر دکھایا گیا ۔فینٹم فلمز کمپنی کی پہلی فلم 2013 میں لٹیرا کے نام سے آئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button