
جودھ پور: (اردودنیا.اِن)راجستھان کے پوکرن فائرنگ رینج میں منگل کی شب ایک فوجی مشق کے دوران ایک حادثہ پیش آگیا، جس میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ یہاں 105ایم ایم گن (توپ) سے فائرنگ کے دوران ایک گولہ پھٹ پڑا۔ اس حادثے میں بی ایس ایف کا ایک جوان جاں بحق ہوگیا ۔
اسی دوران 3 دیگر فوجی اہلکاربھی زخمی ہوئے۔ بی ایس ایف نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ پوکرن میں پچھلے 4 دنوں میں 105 ایم ایم بندوق سے یہ دوسرا حادثہ ہے۔ پچھلے دنوں ایک حادثے میں بندوق کی بیرل پھٹنے سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔فوجی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف فی الحال پوکرن میں فائرنگ کی مشق کررہے ہیں ۔جاں بحق فوجی اہلکار یوپی کا بتایا جارہا ہے ۔



