قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں ہندوستانی فورسز سے انکاؤنٹر میں 10 ماؤ نواز ہلاک

سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے تین خودکار رائفلیں اور دیگر ہتھیار برآمد کیے ہیں

سکما،22نومبر(ایجنسیز ) چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے بھیجی تھانہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ انکاؤنٹر میں 10 نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے تین خودکار رائفلیں اور دیگر ہتھیار برآمد کیے ہیں۔خبرکے مطابق آج صبح نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔ فوجیوں کو اطلاع ملی تھی کہ کئی نکسلائیٹ اڈیشہ کے راستے چھتیس گڑھ میں داخل ہو رہے ہیں۔ڈی آر جی کی ٹیم نکسلیوں کو گھیرنے نکلی تھی۔ دونوں طرف سے سینکڑوں راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ کئی خودکار ہتھیار بھی ملے ہیں۔

یہ انکاؤنٹر کوراجوگوڑا، دنتیس پورم، نگرم، بھنڈارپدر کے جنگلاتی پہاڑیوں میں ہوا۔ فوجی علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے۔ تلاشی آپریشن کے دوران نکسلیوں نے فوجیوں پر حملہ کیا۔ فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں طرف سے کافی دیر تک فائرنگ ہوتی رہی۔ بستر کے آئی جی پی سندرراج نے انکاؤنٹر کی تصدیق کی ہے۔آئی جی بستر پی سندرراج نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے جنوبی سکما میں ڈی آر جی کے ساتھ تصادم میں 10 نکسلائیٹس مارے گئے، کئی قسم کے ہتھیار برآمد ہوئے۔

سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل جنوبی بستر، گریابند اور کانکیر میں بھی سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔چھتیس گڑھ کے ابوجھ ماد جنگل میں 16 نومبر کو نکسل اور پولیس کے درمیان انکاؤنٹر ہوا تھا۔ اس دوران پانچ نکسلی مارے گئے اور لاشیں برآمد ہوئیں۔ اس میں 40 لاکھ روپے کے انعام والے نکسلیوں کو سیکورٹی فورسز نے مار گرایا ہے۔ تمام نکسلیوں کے لیے 8 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button