بین ریاستی خبریں

ناندیڑ – تانڈور  – پربھنی اسپیشل ایکسپرس ٹرین کا 10 جنوری سے آغاز ہوگا –

فائیل فوٹو
پربھنی:25/ڈسمبر (سید یوسف) ٹرین نمبر 57564/57563 ناندیڑ – حیدرآباد – پربھنی پسنجر گاڑی جس کا نمبر 07681/07682 ناندیڑ – تانڈور -پربھنی اسپیشل ایکسپریس ٹرین شروع ہو رہی ہے۔  جس میں 10 جنوری بروز سنیچر  سے تبدیلی کی جا رہی ہے  –
 ٹرین نمبر 07681 ناندیڑ – تانڈور اسپیشل ایکسپریس ٹرین 10 جنوری 2021  نمبر 07681 ناندیڑ – تانڈور اسپیشل ایکسپریس ٹرین دوڑنے والی  ہے۔  مذکورہ ٹرین حضور صاحب ناندیڑ سے روز صبح 22.50 روانہ ہوگی اور نظام آباد کے روٹ سے ہوتے ہوئے  سکندرآباد کو صبح 05.20 بجے پہنچے گی – بعدازاں بیگم پیٹھ، لنگمپلی، وقار آباد سے ہوتے ہوئے تانڈور میں صبح 08.10 بجے پہنچے گی – مذکورہ ٹرین یہ حیدرآباد نہیں جائیگی ۔
ٹرین نمبر 07682 تانڈور – پربھنی اسپیشل ایکسپریس ٹرین بتاریخ 11 جنوری 2021  سے دوڑنے والی ہے – 07682 تانڈور – پربھنی اسپیشل ایکسپریس  ہے۔  مذکورہ ٹرین تانڈور سے روز شب 19.40 کو روانہ ہوگی – بعدازاں وقار آباد، لنگم پلی، بیگم پیٹھ سے ہوتے ہوئے سکندر آباد کو شب 22.05 بجے پہنچے گی – سکندر آباد سے 22.15 بجے نکل کر نظام آباد کے روٹ سے ہوتے ہوئے حضور صاحب ناندیڑ کو دوسرے دن صبح 4.58 بجے پربھنی روٹ سے ہوتے ہوئے 6.35 بجے پہنچے گی –
ریلوے بورڈ سے منظور کردہ ٹرین نمبر 57512 پربھنی – ناندیڑ پسنجر گاڑی 12 جنوری سے ٹرین نمبر 07665 پربھنی – ناندیڑ اسپیشل ٹرین دوڑیگی – مذکورہ ٹرین نمبر 07665 پربھنی – ناندیڑ ایکسپریس پربھنی سے صبح 9.40 بجے روانہ ہوگی، پورنا میں 10.10 روٹ سے ہوتے ہوئے ناندیڑ کو 11.25 پہنچے گی –
 مذکورہ تینوں ٹرین ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نشاندہی کی جائے گی-  
مذکورہ تینوں ٹرین میں 01 دوم گریڈ  ( اےسی ٹو ٹائر )، 01 تیسری ایرکنڈیشن (اے سی  تھری ٹائر)، 9 دوسرا شایہ (سلیپر کوچ)، 2 جنرل اور 2 ایس ایل آر۔  اس طرح سے جملہ 15 کوچ شامل رہینگے – مذکورہ تینوں ٹرین میں سفر کرنے کے لیے ریزرویشن کرنا لازمی ہوگا – 
مذکورہ بدلاؤ سے 12 ستمبر 2020 کے روز شروع کی گئی – جس کا ٹرین نمبر 07564/07563 پربھنی – حیدرآباد – پربھنی اسپیشل ٹرین نہیں چلے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button