سرورققومی خبریں

وزیراعلی امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی پر فاروق عبداللہ نے کیا رقص،ویڈیووائرل

چنڈی گڑھ: (اردودنیا.اِن) وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ رقص کرتے نظر آئے۔ دونوں لیڈران نے ایک کے بعد ایک کئی گانوں پر خوب رقص کیا۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بھی ان کاساتھ دیااور خوب ٹھمکے لگائے۔ دراصل ہوایہ تھا کہ وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی تھی۔

اس موقع پر فاروق عبد اللہ دلہا دلہن کو آشیرواد دینے آئے تھے۔ ادھر جیسے ہی فاروق عبد اللہ کے کانوں میں موسیقی کی آواز سنائی دی، اس کے پاؤں تھرکنے لگے اور وہ جم کرٹھمکے لگائے۔ اس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔کیپٹن امریندر سنگھ کی پوتی سحراندر کور کی شادی اتوار کو دہلی میں اختتام پذیر ہوئی۔ انتہائی سادہ ماحول میں سحراندر کی شادی ایک تاجرسے ہوئی ۔

‘آج کل تیرے میرے پیار کے چرچا’

اس تقریب میں کنبہ کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔اس شادی میں کیپٹن کابینہ کے وزراء، ممبران اسمبلی اور ریاستی ممبران پارلیمنٹ اور دیگر لیڈران کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم تقریب میں وزیر اعلی کے عملے کے کچھ ذاتی افسران نظرآئے۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان بھی شادی کی تقریب میں پہنچے۔ بتادیں کہ سحریندر کور وزیراعلی امریندر کے بیٹے رنندر سنگھ کی بیٹی ہیں۔ ان کے شوہر آدتیہ نارنگ دہلی کے ایک تاجر دیون نارنگ کا بیٹا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button