سرورق

اے آئی انجینئر اتل سبھاش کی خودکشی پر کنگنا کا متنازعہ بیان

جتنی خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کی تعداد کو ایک غلط عورت کی مثال لے کر جھٹلایا نہیں جا سکتا،

نئی دہلی ،11دسمبر (ایجنسیز) بنگلورو کے اے آئی انجینئر اتل سبھاش کی خودکشی کا پورے ملک میں چرچا ہے۔ بیوی کی ہراسانی سے تنگ آکر اس نے پیر کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ مرنے سے پہلے اس نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی ویڈیو بنائی تھی۔ 24 صفحات پر مشتمل ایک خودکشی نوٹ بھی چھوڑا گیا۔اس کیس نے ملک کے قانونی نظام کے حوالے سے بھی ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اس دوران بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے اس معاملے میں ایک بیان دیا جو متنازعہ ہو سکتا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ روزانہ جتنی خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کی تعداد کو ایک غلط عورت کی مثال لے کر جھٹلایا نہیں جا سکتا، 99 فیصد شادیوں میں مردوں کی غلطی ہوتی ہے، اسی وجہ سے ایسی غلطیاں ہوتی ہیں۔کنگنا رناوت نے کہا کہ ملک حیران ہے، اس کی ویڈیو دل کو چھونے والی ہے۔

جب تک شادی ہماری ہندوستانی روایت سے جڑی ہوئی ہے، یہ ٹھیک ہے۔ لیکن اس میں کمیونزم، سوشلزم اور ایک طرح سے قابل مذمت فیمینزم کا کیڑا ہے۔ یہ ایک پریشانی والی چیز ہے۔کنگنا رناوت منڈی ہماچل سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ہیں،

انہوں نے کہا کہ ان (اتل سبھاش) سے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جو ان کی استطاعت سے باہر تھا، یہ قابل مذمت ہے۔ نوجوانوں پر اس طرح کا بوجھ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کی تنخواہ سے، وہ (اتل سبھاش) تین گنا رقم فراہم کر رہے تھے، اس معاملے کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ایک الگ ادارہ بھی بنایا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button