بین الاقوامی خبریں

انسانی ہمدردی کی اپیل پر سعودی شاہ سلمان مرکز کا اقدام، فلسطینی بچے کا علاج شروع

سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بچے "احمد صبرا” کو اردن کے شاہ حسین کینسر سینٹر میں ضروری طبی امداد فراہم کرانا شروع کردی ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے یہ اقدام فلسطینی کے خاندان کی طرف سے شروع کی گئی انسانی ہمدردی کی اپیل کے جواب میں کیا۔ اپیل کی گئی تھی کہ بچہ کی صحت کی حالت نازک ہے اور اسے فوری علاج کی ضرورت ہے۔
بچے کے والدین نے سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا شکریہ ادا کیا جس نے تیز رد عمل دیتے ہوئے انسانی ہمدردی کا اقدام کیا اور خاندان کے بیٹے کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
خیال رہے شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے اردن کے حسن کینسر سینٹر میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی بھائیوں کے کینسر کے مریضوں کے علاج کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button