بین ریاستی خبریں

تمل ناڈو کے گورنر برہم: قومی ترانے کی توہین پر ایوان سے خطاب کرنے سے انکار

تمل ناڈو کے ریاستی ترانے کے بعد قومی ترانہ بجانے کا مطالبہ کیا

چنئی ،6جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)گورنر تمل ناڈو  آر این روی قومی ترانے کی مبینہ توہین پر ناراض ہوگئے اور اسمبلی اجلاس سے خطاب کیے بغیر ایوان سے چلے گئے۔ تمل ناڈو اسمبلی کا سال 2025 کا پہلا اسمبلی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ قواعد کے تحت اسمبلی اجلاس کا آغاز گورنر آر این روی کے خطاب سے ہونا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمبلی اجلاس کے آغاز میں تامل ناڈو حکومت کا ریاستی ترانہ گایا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ گورنر آر این روی نے تمل ناڈو کے ریاستی ترانے کے بعد قومی ترانہ بجانے کا مطالبہ کیا ؛لیکن ان کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد گورنر اتنے ناراض ہوئے کہ اسمبلی اجلاس سے خطاب کیے بغیر ایوان سے چلے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے اسمبلی اجلاس میں گورنر کے خطاب کے دوران کافی تنازعہ ہوا تھا۔ اس سال بھی اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی متوقع ہے؛ کیونکہ تمل ناڈو کی انا یونیورسٹی میں طالبہ کی عصمت دری کا معاملہ گرم ہے اور اپوزیشن پارٹیاں ریاستی حکومت پر حملہ آور ہیں، اب گورنر کی ناراضگی کی وجہ سے ہنگامہ بڑھنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button