بین ریاستی خبریں

بجرنگ دل کے سابق لیڈر نے تھانے کے باہر نے کی خودسوزی کی کوشش

گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کی بھی کوشش کی

کانپور،7جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بجرنگ دل کے سابق لیڈر دلیپ سنگھ بجرنگی نے کانپور جنوبی کے گووند نگر پولیس اسٹیشن کے باہر خود سوزی کی کوشش کی۔گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے ایسا قدم اٹھایا۔ اس سے قبل انہوں نے یہ معلومات فیس بک کے ذریعے بھی دی تھیں۔ اس وجہ سے کانپور ساؤتھ کی پولیس فورس وہاں پہلے سے موجود تھی۔ جیسے ہی دلیپ نے خودکشی کی کوشش کی، اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے بعد اسے کلکٹر گنج پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دلیپ سنگھ بجرنگی کے خلاف کلکٹر گنج تھانے میں 2 ماہ قبل عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متأثرہ نے عصمت دری اور چھیڑ چھاڑ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ اسے ایک ہوٹل میں لے جا کر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا۔ متأثرہ کا کہنا تھا کہ دلیپ نے شادی کے بہانے اس کا جنسی استحصال کیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم گرفتاری سے ڈرنے لگا۔پولیس کے مطابق دلیپ ریپ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد سے فرار تھا۔ پیر کو دلیپ سنگھ بجرنگ دل کارکنوں کے ساتھ گووند نگر تھانے پہنچے۔ اس کے بعد ہراساں کرنے کا الزام لگا کر ہنگامہ شروع ہو گیا۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کی بھی کوشش کی۔وہاں موجود جنوبی پولیس نے دلیپ سنگھ کو حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد ہی اسے کلکٹر گنج پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس پورے معاملے میں گووند نگر پولس نے دلیپ کے خلاف خود سوزی کی کوشش اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا معاملہ بھی درج کیا ہے۔اس معاملے میں اے سی پی بابوپوروا انجلی وشوکرما نے بتایا کہ عصمت دری کیس کا ملزم 2 ماہ سے مفرور تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے تھانے کے باہر خودکشی کی کوشش کی۔ اسے کلکٹر گنج تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button