جرائم و حادثاتسرورق

باغپت جیل کی خاتون افسر کی عصمت دری کی کوشش، جیلر معطل

جیل میں تعینات خاتون افسر سے ہراسانی اور زیادتی کی کوشش کی

باغپت،8جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) یوپی کی باغپت ڈسٹرکٹ جیل میں تعینات خاتون افسر سے ہراسانی اور زیادتی کی کوشش کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس طرح کے الزامات سامنے آنے کے بعد وہاں کے جیلر جتیندر کشیپ کو عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہی نہیں جیلر کے خلاف چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کی کوشش کے الزام میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

دراصل باغپت ڈسٹرکٹ جیل کی ایک خاتون افسر کے الزام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کرشن کانت مشرا 31 دسمبر کو ریٹائر ہو گئے تھے۔جیلر جتیندر کشیپ کو سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ یکم جنوری کو جیلر نے سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں اس سے ملنے والے افسر کو بلایا اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس کے کپڑے پھاڑ کر اس کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔

خاتون افسر کی شکایت پر ہیڈ کوارٹر سے تفتیش کرائی گئی، جیلر کو پہلے ہیڈ کوارٹر سے منسلک کیا گیا۔ اب کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل جیل نے جیلر جتیندر کشیپ کو معطل کر دیا ہے۔اس کے علاوہ متاثرہ خاتون افسر کی شکایت پر جیلر جتیندر کشیپ کے خلاف باغپت ضلع کے کھیکرا تھانے میں چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کی کوشش کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ باغپت کے ایس پی ارپت وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات اور حقائق کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button