شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل،نعش کے ٹکڑے بنائے اور کوکر میں ان ٹکڑوں کو پکایا
قتل کے بعد قاتل خود اپنے ساس خسر کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہونچا
حیدرآباد /22 جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)شہر حیدرآباد میں بیوی کے قتل کی ایک اور سنسنی خیز واردات پیش آئی ۔ حاملہ بیوی کے قتل کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ ایک شخص نے اس کی بیوی کے ٹکڑے کردیا ۔ درندگی کی انتہا کرتے ہوئے اس قاتل نے پہلے بیوی کا قتل کیا پھر اس کی نعش کے ٹکڑے بنائے اور کوکر میں ان ٹکڑوں کو پکایا اور پھر ان ٹکڑوں کو پانی میں پھینک دیا ۔ اس قتل سے بیوی پر اس کی نفرت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔ جہاں گرو مورتی نامی شخص نے اس کی بیوی وینکٹا مادھوی کا قتل کردیا قتل کے بعد قاتل خود اپنے ساس خسر کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہونچا اور بیوی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔
میر پیٹ پولیس کے مطابق گرومورتی پیشہ سے ڈی آر ڈی او میں کنٹراکٹ ملازم بتایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرو مورتی نے بیوی پر شک کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا ۔ گرو مورتی کو بیوی کے کردار پر شک تھا اور اس درندہ نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرومورتی نے بیوی کے قتل سے قبل ایک کتے کا بھی قتل اور اس کی نعش کے بھی ٹکڑے تیار کئے ۔ پولیس میرپیٹ نے بتایا کہ گرومورتی نے اس کی بیوی کے ٹکڑوں کو جلیل گوڑہ تالاب میں پھینک دیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔



