
ششانت سنگھ راجپوت کی معشوقہ ریا سمیت 33ملزمین پر چارج شیٹ داخل
ممبئی:(اردودنیا.اِن) سوشانت سنگھ راجپوت منشیات کیس میں ریا چکرورتی سمیت 33 ملزمین کے خلاف تقریبا 12000 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ مرکزی انسداد منشیات ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو جو اس معاملے میں منشیات کے زاویے کی تحقیقات کر رہی ہے انہوں نے جمعہ کے روز ممبئی سیشن کورٹ کی خصوصی این ڈی پی ایس عدالت میں جرم نمبرMZU/16/2020میں چارج شیٹ داخل کی۔ ان لوگوں میں سے جن کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ، ان میں سے آٹھ افراد ابھی بھی عدالتی تحویل میں ہیں ، بقیہ افراد کو عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔
ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ بہت سے نامعلوم افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے۔این سی بی نے کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران مختلف اقسام کی منشیات اور منشیات کے مادے ، الیکٹرانکس گزٹس اور ہندوستان سمیت متعدد دیگر ممالک کی کرنسی ضبط کی تھی ۔ موبائل فون اور دوسرے گزٹس کے ذریعہ منشیات کی خرید و فروخت یا استعمال سے متعلق معلومات نکالی گئی ہیں، ضبط کی جانے جانے والی ڈرگس کوکیمیائی جانچ کے لئے بھیجا گیا۔
ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس نے اپنے تفتیش ملزمین کے پاس سے ضبط ہوئے سامان ،رضاکارانہ بیانات اور تکنیکی ثبوت جیسے کہ کال کی تفصیلات ، واٹس ایپ چیٹس ، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور مالی معاملات سمیت دیگر مالی اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر کی ہے۔ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی لاش گذشتہ سال 14 جون کو ان کے ممبئی گھر سے ملی تھی۔
ابتدائی میں اس معاملے کوخودکشی سے جوڑا گیا لیکن بعد میں معاشی جرائم اور منشیات کا زاویہ بھی شامل کیا گیا۔سوشانت سنگھ کی پاٹنر اداکارہ ریا چکرورتی پر اس معاملے میں معاشی جرائم ، منشیات کی فراہمی اور خود کشی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ انہوں نے کچھ وقت جیل میں بھی گزارا ہے۔ وہ اس وقت باہر ہیں۔




