گوشۂ خواتین,شادی سے قبل وزن میں کمی کے طریقے
پیش کش: فرحینِ عدنان بنگلور
یہ شادیوں کا سیزن ہے اور ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی کے دن سب سے حسین اور فٹ نظر آئے۔ لیکن وزن کم کرنے کی فکر اکثر ایک بڑی ٹینشن بن جاتی ہے۔ اگر آپ بھی وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو پریشان نہ ہوں! ہم آپ کے لیے ایک مکمل گائیڈ لے کر آئے ہیں جو آپ کو شادی سے پہلے سلم اور فٹ بنانے میں مدد دے گی۔
شادی سے پہلے وزن کم کرنے کے بہترین طریقے
1. باڈی پوسچر بہتر کریں
اچھا باڈی پوسچر نہ صرف آپ کو دبلا پتلا دکھاتا ہے بلکہ آپ کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اس کے لیے:
• آلتی پالتی مار کر بیٹھیں، سر پر کوئی ہلکی چیز (جیسے کتاب) رکھ کر متوازن رہنے کی کوشش کریں۔
• روزانہ 15-20 منٹ تک اٹھنے اور بیٹھنے کی مشق کریں۔
• چلنے پھرنے میں اپنی کمر سیدھی رکھیں تاکہ آپ کا انداز دلکش لگے۔
2. جسمانی ساخت بہتر بنانے کی مشقیں
• بازو پتلے کرنے کے لیے: ہاتھ سیدھے کرکے مٹھیاں بند کریں اور کلاک وائز و اینٹی کلاک وائز گھمائیں۔
• ڈبل چِن کم کرنے کے لیے: چہرہ اوپر کرکے ہلکی تھپتھپاہٹ کریں۔
• گالوں کو شیپ میں رکھنے کے لیے: پاؤٹ بنائیں اور کچھ سیکنڈز کے لیے برقرار رکھیں۔
3. روزانہ ورزش کریں
وزن کم کرنے کے لیے ورزش نہایت ضروری ہے۔ شادی سے پہلے اگر آپ درج ذیل ورزشیں کریں تو ایک مہینے میں فرق محسوس کریں گی:
• اسکواٹس
• سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا
• پریس اپ اور پریس ڈِپ
• جمپنگ جیکس
• پلینکس اور سٹ اپ
• پہلے دو ہفتے 14 منٹ تک ورزش کریں، پھر ہر دو ہفتے بعد اس کا دورانیہ بڑھا دیں۔
• چہل قدمی کے دورانیے کو بتدریج 40 منٹ تک لے جائیں۔
4. متوازن اور صحت مند ڈائٹ پلان اپنائیں
• زیادہ کھانے کے بجائے غذائیت سے بھرپور خوراک کھائیں۔
• سبزیوں اور پھلوں کی مقدار بڑھائیں۔
• چینی اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز کریں۔
• ڈاکٹر یا نیوٹریشنسٹ سے مشورہ لے کر ایک صحت مند ڈائٹ پلان بنائیں۔
وزن کم کرنے کی دوڑ میں اپنی صحت سے سمجھوتہ نہ کریں۔ متوازن خوراک، ورزش اور بہتر لائف اسٹائل سے نہ صرف آپ سلم نظر آئیں گی بلکہ آپ کا چہرہ بھی تروتازہ اور خوبصورت دکھے گا۔ شادی کے دن سب کی نظریں آپ پر ہوں گی، اس لیے فٹ، چمکدار اور پراعتماد نظر آئیں!
اردو دنیا واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
طبی دنیا کا معتبر نام رحیمی شفاخانہ، بنگلور
📍 بالمشافہ ملاقات کریں یا آن لائن رابطہ کریں
📞 فون نمبر: 9343712908



