سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

موسمِ سرما کا میوہ,اخروٹ کے چند فوائد

بلڈپریشر و ذیابیطس میں مفید

بلڈپریشر و ذیابیطس میں مفید

ایک ریسرچ کے مطابق اخروٹ کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا کہ روزانہ تین کھانے کے چمچوں کے برابر اخروٹ کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان 47% تک کم ہو جاتا ہے۔

کولیسٹرول میں مفید

چھ ہفتوں تک اخروٹ کے مسلسل استعمال سے خون کے اندر ”خراب” کولیسٹرول کی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔

دماغی امراض میں مفید

روزانہ 10 گرام یا 7 اخروٹ کھانا سانس کے امراض، دماغی تنزلی اور نسیان سے تحفظ کے ساتھ ساتھ کینسر سے بچاؤ میں مفید ہے۔

گنجاپن میں مفید

طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کے تیل کا استعمال معمول بنانا گنج پن کے مسائل سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس تیل کے استعمال سے بالوں میں خشکی کا مسئلہ بھی سامنے نہیں آتا۔

بے خوابی میں مفید

اخروٹ کھانے سے میلاٹونین کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ سونے سے پہلے اخروٹ کے استعمال سے بے خوابی کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

امراض قلب میں مفید

روزانہ مٹھی بھر کے اخروٹ کھانا امراض قلب اور آنتوں کے سرطان سے محفوظ رہنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ اخروٹ میں ریشے کی کثیر مقدار انسانی آنتوں میں ’’اچھے‘‘ جرثوموں کی پیدائش کو فعال بناتی ہیں جس سے دل کی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔

کھانے کا درست طریقہ

اخروٹ کو کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے اخروٹ کے دو سے چار ٹکڑوں کو ایک کپ پانی میں رات بھر بھگوئیں اور صبح اچھی طرح چباکر پی لیں۔ خالی پیٹ اخروٹ کھانے سے بھی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو صبح خالی پیٹ اخروٹ کھائیں۔ چند دنوں میں آپ کو فرق نظر آنے لگے گا۔

اخروٹ کو دیگر اجزاء کے ساتھ کچل کر پروٹین شیک میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ لہسن، ادرک، لیموں کا رس، تیل اور نمک اور کالی مرچ کا استعمال کرکے گھر میں اخروٹ کی چٹنی یا ڈپ بھی بنا سکتے ہیں۔ تھوڑا سا پودینہ بھی چٹنی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سردیوں میں ایک دن میں 7 اخروٹ سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اتنی مقدار کھانا صحت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہے مگر اس سے زیادہ کھانے کے نتیجے میں فائدے کی بجائے نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

اخروٹ کھانے کے لئے بہترین وقت رات کا ہے کہ اس کے استعمال سے رات کو پرسکون نیند آتی ہے اور اس میں موجود اومیگاتھری، انٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن E کی وجہ سے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ تاہم اخروٹ کو بھگو کر صبح کے وقت خالی پیٹ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

قوت باہ میں مفید

اخروٹ کھانے سے اسپرم کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔مغربی غذاؤں کے عادی 117 صحت مند جوان مردوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں انہیں روزانہ 75 گرام اخروٹ کا استعمال کرایا گیا جس سے اسپرم کی فعالیت میں بہتری آئی۔

اردو دنیا واٹس ایپ گروپ جوائین کرنے کے لئے لنک کلک کریں

https://chat.whatsapp.com/2N8rKbtx47d44XtQH66jso

متعلقہ خبریں

Back to top button