سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

مجربات رحیمی,جلد کے امراض اور مصفی خون کو صاف کرنے کیلئے مجرب ادویات

حکیم ڈاکٹر محمد فاروق اعظم حبان قاسمی رحیمی شفا خانہ بنگلور

شاہترہ سرد موسم میں ملنے والا مشہور پودا ہے اس کی پیدائش اچھی طرح جوتے ہوئے کھیتوں میں جہاں کہ زمین ملائم ہوتی ہے یا رتیلی زمین میں ہوتی ہے ، اس کے پتے گاجر یا دھنیا کی طرح ملائم ہوتے ہیں، یہ تین سے چھ انچ اونچا ہرا نیلا ہوتا ہے، ذائقہ قدرے تلخ و تیز ہے۔

افعال و خواص :۔ جگر اور طحال کا سدہ کھولتا ہے جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے صفراء و سودا، بلغم کو براہِ راست باریک کر کے نکالتا ہے،زبر دست مصفیٰ خون ہے، خشک پاپڑا (شاہترہ) پرانے بخاروں اور امراض سوداوی میں مفید ہے، یرقان دور کرتا ہے، پتوں کا چھنا ہوا پانی معدہ کو طاقت دیتا اور بھوک کو بڑھاتا ہے۔ طبیعت نرم کرتا ہے، خارش خشک اور تر، داد، چنبل، پھوڑے پھنسی اور فساد خون کو مفید ہے اور اس کا غر غرہ تالو اور زبان کے زخم کو مفید ہے۔

شاہترہ کے بیج:۔ امراض سوداوی و یرقان کو مفید ہے ۔ زبر دست مصفیٰ خون ہیں، سخت کڑوے ہوتے ہیں، خوراک 6گرام سے 9 گرام تک ہے، پاپڑا کے مجربات قارئین کرام کے لئے درج ذیل ہیں:۔

خون صفا:۔شاہترا (پاپڑا) صندل لال، ہرڑ کا لی، منڈی، چرائتہ، عشبہ، بر ہم ڈنڈی، شیشم کا برادہ ہر ایک ۲۵ گرام ، عناب ۴۰ عد، تمام دواؤں کو چھ گنا پانی میں ملا کر رات کو پڑا رہنے دیں، دن کو جوش دیں ، جب آدھا رہ جائے تو مل چھان کر ڈیڑھ گنا کھانڈ ملا کر قاعدہ کے مطابق شربت تیار کریں، یہ20گرام شربت ۰50گرام عرق عشبہ میں ملا کر پئیں، یہ پھوڑے پھنسیاں، خارش اور عام جلدی امراض کے لئے مفید ہے۔

عرق مصفیٰ خون:۔ شاہترہ (پاپڑا) 50 گرام،سرپھوکہ 50 گرام، برادہ لکڑی شیشم 50 گرام، منڈی 50 گرام ، مہندی کے پتے 50 گرام، بسفائج 50 گرم، چرائیتہ 20 گرام، گاؤ زبان 20 گرام، عشبہ مغربی 20 گرام، پرسیاؤ شاں 20 گرام، کاسنی 100گرام، مکوہ خشک 100گرام، عناب 50گرام، سب کو 17کلو پانی میں رات کو تر کریں، صبح 8کلو عرق نکالیں خوراک 30ایم ایل ہمراہ شربت عناب 20 ایم ایل سے استعمال کرائیں۔ بغیر شربت کے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

شربت شاہترہ:۔ شاہترہ چرائیتہ، منڈی، سرپھوکہ، ہر ایک 70گرام، عناب 60گرام، سب ادویہ کو گرم پانی میں بھگوئیں۔ اور اچھی طرح جوش دے کر ساڑھے تین کلو چینی کا اضافہ کرلیں، اور شربت بنالیں۔خوراک 50ایم ایل شربت 100ایم ایل عرق شاہترہ کے ساتھ روزانہ صبح و شام دو ہفتہ تک پلائیں اس کے بعد جلاب دیں، منضج سودا ہے اور خون صاف کرتا ہے۔

عرق مصفیٰ خون:۔ شاہترہ 50 گرام، سرپھوکہ 50 گرام، برادہ لکڑی شیشم 50 گرام، منڈی 50 گرام، مہندی کے پتے 50 گرام، بسفائج 50 گرام، کالی ہر ڑ50 گرام، چرائیتہ 20 گرام، گاؤ زبان 20 گرام، عشبہ مغربی 20 گرام، پرسیاؤ شاں 20 گرام، کاسنی 100 گرام، مکوہ خشک 100گرام، عناب 50گرام، سب کو 16کلو پانی میں رات کو تر کریں ، صبح 8کلو عرق نکالیں، خوراک 30ایم ایل ہمراہ شربت عناب 20ایم ایل سے استعمال کرائیں۔بغیر شربت کے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

شربت شاہترہ: شاہترہ ، چرائیتہ، منڈی ، سرپھوکہ، ہر ایک 70گرام، عناب 60گرام، سب ادویہ کو گرم پانی میں بھگو ئیں اور اچھی طرح جوش دے کر ساڑھے تین کلو مصری کا اضافہ کر لیں اور شربت بنالیں۔خوراک 50ایم ایل شربت 100ایم ایل عرق پاپڑا کے ساتھ روزانہ صبح و شام دو ہفتہ تک پلائیں، اس کے بعد جلاب دیں، خون صاف کرتا ہے۔

دوائے مصفٰی خون:۔ شاہترہ،چرائیتہ، منڈی، سرپھوکہ، صندل سفید، ہرڑ کالی ہر ایک 50گرام، عناب 7دانہ، سب ادویہ کو 300گرام پانی میں بھگو دیں، صبح مل چھان کر اور شربت عناب 20ایم ایل ملا کر پلائیں چند روز کے استعمال سے پھوڑے، پھنسی اور خارش کو آرام ہوجاتا ہے۔دیگر:۔ شاہترہ، چرائیتہ، بیچ کاسنی، نیلو فر، چھلکا ہرڑ زرد، ہر ایک 5 گرام۔ رات کو گرم پانی میں تر کریں، صبح صاف کر کے شربت عناب 20 گرام ملا کر پلائیں۔

معجون مصفٰی خون:۔ شاہترہ 120گرام، چھلکا ہرڑ زرد 100گرام، چھلکا ہرڑ کابلی 70گرام، چھلکا بہیڑہ 50گرام، آملہ صاف 50گرام، سناء مکی 25گرام، پھول گلاب 15گرام، شہد خالص 600گرام، مصری 600گرام۔ تمام ادویات کو علیحدہ علیحدہ کوٹ پیس کر چھان لیں، اور شہد و مصری کا قوام بنائیں ادویات ملا کر معجون بنائیں جن لوگوں کاخون خراب ہوگیا ہو یا زہریلا مادہ جسم میں موجود ہو جلاب کے بعد اس معجون کو استعمال کرائیں۔ خوراک 50گرام ہمراہ عرق سونف 40ایم ایل و عرق شاہترہ 40ایم ایل ہر روز صبح وشام پلائیں۔ زبر دست مصفٰی خون ہے۔

اردو دنیا واٹس ایپ گروپ https://chat.whatsapp.com/C6atlwNTZ9M9y5J2MFYNGx  جوائن کرنے کے لئے لنک کلک کریں

اطریفل شاہترہ :۔خون کو صاف کرتا ہے ، خارش کو زائل کرتا ہے اگر زہریلے امراض کی وجہ سے سر کے بال گر گئے ہوں یا سر میں گرمی اور درد کی شکایت ہو تو بہت مفید ہے۔شاہترہ 40 گرام، چھلکا ہرڑ پیلی 110 گرام، مویز منقیٰ 100 گرام، چھلکا ہرڑ کابلی 90 گرام، چھلکا بہیڑہ، چھلکا آملہ ہر ایک 60 گرام، سناء مکی 30 گرام، پھول گلاب 15 گرام۔ سوائے مویز منقیٰ کے تمام ادویات کو کوٹ چھان کر روغن بادام سے چرب کریں اور مویز منقیٰ کو سل پر پیس لیں، بعد ازآں شہد خالص تین گنا ملا کر حسب معمول تیار کریں، خوراک چھ گرام صبح کو نہار منہ یا رات کو سوتے وقت عرق مصفیٰ خون 100ایم ایل کے ہمراہ کھلائیں۔

طبی دنیا کا معتبر نام رحیمی شفاخانہ بنگلور،بالمشافہ ملاقات کریں یا آن لائن رابطہ کریں فون نمبر: 9343712908

متعلقہ خبریں

Back to top button