سرورقگوشہ خواتین و اطفال
فرنیچر کے دھبوں کو آسانی سے ختم کریں
فرنیچر کے لئے تین قسم کی پالش آپ گھر پر ہی بنا سکتے ہیں۔
خوشبو، دوائیاں، چائے وغیرہ اگر میز یا کرسی پر گر جائیں تو دھبے پڑ جاتے ہیں اس لیے یہ ضروری ہے کہ فوراً یہ نشانات دور کیے جائیں۔ اس کے لیے اگر فرنیچر کو باقاعدگی سے پالش کر لیا جائے تو یہ داغ دور ہو جاتے ہیں۔ فرنیچر کے لئے تین قسم کی پالش آپ گھر پر ہی بنا سکتے ہیں۔
مائع موم کی پالش ، ذراسی روئی پر پالش لگا فرنیچر کو رگڑنے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں اور فرنیچر چمک جاتا ہے۔
سگریٹ کی راکھ میں السی کا تیل Linseed oil ملا کر اس آمیزے سے میز پر پالش کی جائے۔
تار پین کا تیل، السی کا تیل، سرکہ اور اسپرٹ ہم وزن ملانے سے بہترین فرنیچر پالش تیار ہو جاتی ہے۔ اس پالش کو پرانے کپڑے کی دھجی سے فرنیچر پر اچھی طرح لگائیں۔چند منٹ کے بعد کسی کپڑے سے اچھی طرح رگڑ کر صاف کر لیں۔ داغ دھبے بھی دور ہو جائیں گے اور فرنیچر بھی چمک اُٹھے گا۔



