سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

فوائد و استعمال,سردیوں کی سوغات: گڑ -عافیہ امینہ دہلی

گڑ کو انگریزی میں جیگری کہا جاتا ہے

گڑ کو انگریزی میں جیگری کہا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی مٹھائی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ زمانہ قدیم سے ہماری غذا میں گڑ کا استعمال شامل رہا ہے۔ گڑ گنّے کے رس سے بنایا جاتا ہے۔ آج بھی گڑ روایتی طریقوں سے بنایا جاتا ہے اس کو بنانے میں خاصی محنت اور وقت صرف ہوتا ہے۔ گنے کے رس کو آگ پہ پکاکر خشک کیا جاتا ہے۔اور جب یہ گاڑھا ہو جاتا ہے تو اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے مسلسل مکس کیا جاتا ہے اور جب یہ کچھ جم جاتا ہے تو پھر اسکے ڈھیلے بنا دئے جاتے ہیں۔ اور خشک ہونے پر بازار میں فروخت کیا جاتا ہے۔اس کا ذائقہ شیریں اور مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے۔ رنگ پیلا، براؤن یا سرخی مائل ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن بی اور معدنیات مثلاً کیلشیم، زنک، تانبا، پانی اور فاسفورس وغیرہ بھی شامل ہیں۔

اردو دنیا واٹس ایپ گروپ جوائین کرنے کے لئے لنک کلک کریں

https://chat.whatsapp.com/2N8rKbtx47d44XtQH66jso

افادیت

چینی کی نسبت گڑ ہمارے لیے مفید ہے کیونکہ شکر ہمارے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ گڑ کے فوائد بھی بے شمار ہیں۔ اطباء کرام بعض دواؤں کی تیاری میں گڑ کا استعمال کرتے ہیں۔

قدیم اور جدید طبّی تحقیق کے مطابق ہمیں ہر کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ یہ نظام ِ ہضم کو درست رکھتا ہے۔ اور یہ کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ جسم کو طاقت وتوانائی فراہم کرتا ہے۔ بھوک بھی بڑھاتا ہے اور جسم کو فربہ کرتا ہے۔ یہ ہماری ہڈیوں کیلئے بھی مفید ہے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔ گڑ آنتوں کے لئے بھی مفید ہے اور معدے کی جلن اور تیزابیت میں بھی فائدہ مند ہے۔ یہ قبض کوبھی دورکرتا ہے۔ گڑجسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرتا اور خون کو صاف کرتا ہے۔ یہ کھانے کو ہضم کرتاہے اور بلغم کو دور کرتاہے ۔ دمہ، کھانسی اور درد سینہ میں بھی گڑکو کھانا بے حد مفید ہے پیٹ کی بیماریوں کو بھی دور کرتا ہے اور یہ پٹھوں کو بھی آرام پہنچاتا ہے۔

سردیوں میں مفید

سردیوں میں گڑ کا استعمال بہت مفید ہے کیونکہ سردیوں میں گڑ کا استعمال جسم کو حرارت و توانائی پہنچاتا ہے۔گڑ کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوتاہے۔ یہ ہمارے شگر لیول کو بڑھاتا ہے۔اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے یہ صحت مند انتخاب نہیں ہے بلکہ نقصان دہ ہے۔ گڑ کا استعمال دانتوں اور خون کے لئے بھی مضر ہے۔

یہ مختلف طریقوں سے غذا کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً گڑ کی چائے بھی بنائی جاتی ہے جو وٹامن اور لذت سے بھرپور ہوتی ہے۔ گڑکو چاول میں پکا کر میٹھے چاول بنائے جاتے ہیں جسے گڑ کے چاول کہا جاتاہے۔ گڑ کی چٹنی بھی بنائی جاتی ہے گڑ کی پاپڑی اور لڈو بھی بنائے جاتے ہیں۔ کچھ خاص مٹھائیوں میں بھی گڑ کا استعمال ہوتا ہے۔غرض گڑصحت کا انمول خزانہ ہے او ر بہت مفید اور صحت بخش غذا ہے۔

اصلی گڑ کے حیرت انگیز فوائد

ایسا گڑ لیں جو سفید نہ ہو براؤن یا بلیک ہو یعنی کیمیکل سے پاک ہو ہر کھانے کے بعد تھوڑا سا یعنی ایک بڑی ٹافی کے برابر لے کر اس کو منہ میں چوستے رہیں چباتے رہیں۔ چند دن اس کو کر کے دیکھیں جوانی، طاقت، اعصاب، معدہ، آنتیں، دائمی قبض، پرانی تبخیر، موٹاپا، بد ہضمی، جسم کا بڑھنا اور اعصابی کھچاؤ سب کا شافی علاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button