گوشۂ خواتین،گھریلو اسکرب بے شمار فوائد-رافعہ عروہ افضل بنگلور
کافی کا استعمال آنکھوں کو صاف کرنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔
ہر روز اپنے چہرے کو دھونے اور صاف کرنے کے بعد بھی جلد پر مردہ خلیات رہ جاتے ہیں جنہیں گھر پر بنائے گئے بہترین چہرے کے اسکرب یا کلینر سے بنایا جاسکتا ہے۔ ایکسفولینشن ایک ایسا عمل ہوتا ہے جو نہ صرف مردہ جلد، بلیک بیڈز اور دائٹ بیڈز کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ آپ کی جلد کی ساخت کو بھی ہموار کرتا ہے، ایک خوبصورت چہرے کیلئے اس عمل کو اپنی جلد کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ یہاں کچھ گھریلو فیشل اسکرب آئیڈیاز پیش خدمت ہیں جنہیں آپ گھر پر آزما سکتی ہیں۔ قدرتی اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے تازہ تیار کیے گئے یہ ایکسفولیٹرز جلد کیلئے محفوظ ہوتے ہیں اور آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتے۔
تھکی ہوئی جلد کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کے لیے، ان آسانی سے تیار ہونے والے اسکریس کا استعمال کریں جو آپ کے چہرے کو دوبارہ حسین اور جوان کرکے تازگی بخشتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کافی جلد کیلئے بہتر چیز ہے۔ کافی کے فوائد صرف ایک مشروب تک محدود نہیں ہیں، کافی کئی طریقوں سے جلد کی دیکھ بھال کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ مہاسوں کو کم کرتی ہے، کولجن کی سطح کو بڑھا کر بڑھاپے کی علامات کا مقابلہ کرتی ہے، جلد کو فری ریڈیکل کے نقصان سے بچاتی ہے، سورج سے جلد کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرتی ہے، آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کو کم کرتی ہے، سوزش کو کم کرتی ہے، روشن اور سخت جلد کے لیے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے۔ کافی میں موجود کیفین خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے اور جلد کی رونق اور جوانی میں اضافہ کرتی ہے۔ مزید یہ کہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں، جو دھوپ کی تمازت اور نمی کے نقصان کو روکتے ہیں۔ آدھا کپ دہی میں تین چائے کے چمچ تازہ پسی ہوئی کافی کو مکس کریں۔
اردو دنیا واٹس ایپ گروپ جوائین کرنے کے لئے لنک کلک کریں
https://chat.whatsapp.com/2N8rKbtx47d44XtQH66jso
اگر آپ کی جلد خشک ہے تو دہی کو مکمل چکنائی والے دودھ سے بدل دیں۔ بلینڈ کریں اور پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ مرکب گاڑھا ہو جائے تو ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور تقریباً 8 سے 10 منٹ تک اوپر کی طرف سرکلر حرکت میں رگڑیں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتہ میں دوبار اس اسکرب کا استعمال کریں۔ کافی کا استعمال آنکھوں کو صاف کرنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ کافی کا مائع پیسٹ بنائیں اور اسے آنکھوں کے گرد ہلکے سے لگا دیں۔ چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور دھو لیں۔ یہ آنکھوں کے نیچے خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور خون کی نالیوں کو پھیلا دیتا ہے اور آنکھوں چند کے نیچے حلقوں کو کم کرتا ہے۔ آپ آنکھوں کے گرد حلقوں کیلئے کافی آئس کیوبز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں بڑھاپے کو روکنے کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ یہ کولجن کی پیداوار کو بھی بڑھاتی ہے، جلد کو ہائیڈریٹ کرتی ہے اور چہرے پر چمک پیدا کرتی ہے اور اسے نرم و ملائم بناتی ہے۔ دو سے تین کھانے کے چمچ پگھلی ہوئی ڈارک چاکلیٹ، ایک کپ دانے دار چینی، دو کھانے کے چمچ گراؤنڈ کافی اور آدھا کپ ناریل کا تیل لیں۔ ان تمام اجزاء کو مکس کر کے ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں۔ جب اسے استعمال کرنا چاہیں تو ایک مائیکرو ویو سے محفوظ پیالے میں چند چمچوں کو نکال لیں اور اسے چھ سے آٹھ سیکنڈ تک گرم کریں۔ یہ چہرے کا اسکرب جلد کو صاف کرتا ہے اور سیلولائٹ کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
دو کپ سفید مٹی ایک کپ پسی ہوا دلیا، چار کھانے کے چمچ پسے ہوئے بادام اور دو کھانے کے چمچ باریک پیسے ہوئے گلاب کی پتیوں کو ایک ساتھ ملا دیں۔ ایک ہموار پیسٹ بنانے کیلئے کافی ناریل کا دودھ شامل کریں نرم اور ملائم جلد کیلئے اسے اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔ پھلوں میں پائے جانے والے انزائمز جلد کو صاف کرنے کی خصوصیات رکھتے ہیں۔ سوراخوں کو گہرائی سے صاف کرنے کیلئے فروٹ جیسے پپیتا، کیلا، اورنج کا استعمال کریں پھلوں کے گودے میں موجود پروٹین اور غذائی اجزاء جلد کو قدرتی طور پر ہائیڈریٹ رکھتے ہوئے اس میں چمک پیدا کرتے ہیں۔



