سرورقگوشہ خواتین و اطفال

سنگھار,ہونٹوں کے بال خواتین کیلئے وبال

اپر لپس upper lips کے بالوں کی صفائی کے لیے,,,

مونچھ مرد کی شان ہوتی ہیں مگر خواتین کے چہرے پر نکل آنے والے بال ان کی شان اور خوبصورتی گھٹانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین ہر تھوڑے دن بعد اپر لپس کے بال صاف کروانے بیوٹی پارلر کے چکر کاٹ رہی ہوتی ہیں۔ تاہم آپ گھر پر بھی انہیں صاف کر سکتی ہیں۔ ایک پیالی میں ایک چمچ ہلدی اور ایک چائے کا چمچ دودھ لے لیں۔ اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اپنے ہاتھ کی انگلی سے اس پیسٹ کو اپر لپ پر لگا لیں۔ اس کے بعد تقریباً 20 منٹ سے لے کر آدھے گھنٹے تک اس کو خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد جب یہ اچھی طرح خشک ہو جائے تو گیلے ہاتھوں سے بالوں کی نشو و نما کے مخالف سمت سے رگڑنا شروع کر دیں۔ جس سے ایک جانب تور گڑ کی وجہ سے ہلدی والا آمیزہ اپر لپس سے اترنے لگے اور ساتھی ہی بال بھی اترتے جائیں گے۔

بار بار یہ عمل دہرانے سے ان بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں اور پھر بال نکلنا بند ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح ایک انڈے کی سفیدی لے لیں، اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں آدھا چمچ کارن فلور اور ایک چمچ چینی شامل کر لیں اور اس سب آمیزے کو اچھی طرح سے اس وقت تک مکس کریں کہ اس میں چینی گھل جائے۔ اس کے بعد اس آمیزے کو انگلی سے اپر لپس پر لگا لیں اور اچھی طرح سوکھنے دیں۔ بیس منٹ سے آدھے گھنٹے کے درمیان یہ سوکھ جائے گا تو اس کے بعد ہاتھوں کو گیلا کر کے اپر لپس کے بالوں کی نشو و نما کے مخالف سمت سے اس کو رگڑ کر اتار لیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

دو چمچ براؤن شوگر کو ایک گلاس پانی میں مکس کر لیں اور اس میں چند قطرے لیموں کا رس ملالیں اور ہلکی آنچ پر پکالیں، یہاں تک کہ گاڑھا ہو جائے۔ اس آمیزے کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں اور اس کے بعد اس کو اپر لپ کے اوپر لگادیں۔ ایک منٹ کے بعد کسی کپڑے کو اپر لپس پر پھیلائیں اور چند لمحوں میں اس کو بالوں کے مخالف سمت کی طرف سے کھینچ کر اتار لیں۔

اردو دنیا واٹس ایپ گروپ جوائین کرنے کے لئے لنک کلک کریں

https://chat.whatsapp.com/2N8rKbtx47d44XtQH66jso

شہد کا استعمال آپر لپس کے بالوں کو صاف کرنے کے لیے بالکل ویکس کی طرح ہوتا ہے مگر یہ اس کے مقابلے میں کافی نرمی سے کام کرتا ہے، اس وجہ سے وہ افراد جو حساس جلد کے مالک ہوتے ہیں، انہیں شہد کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے ایک چائے کا چمچ شہد لے لیں اور اس میں آدھا چمچ لیموں کا رس شامل کر لیں اور دونوں کو مکس کرکے اپر لپس پر لگا لیں اور ایک منٹ تک سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اس کو گیلے کپڑے سے دھیرے دھیرے صاف کر لیں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور آزمائیں۔ تھوڑے عرصے میں اپر لپس کے بال کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔

دہی، بیسن اور ہلدی، یہ نسخہ صرف اپر لپس upper lips کے بالوں کی صفائی کے لیے ہی مفید نہیں ہے بلکہ اس سے چہرے کی رنگت صاف، جلد کی چمک دمک بحال اور اپر لپس کے بال بھی صاف ہوتے ہیں۔ اس عمل کے لیے دو چائے کے چمچ دہی، دو چمچ بیسن اور آدھا چمچ ہلدی کالے لیں اور ان کو اچھی طرح مکس کر لیں اور اس کو آنکھوں کے سوا پورے چہرے پر لگالیں اور پندرہ منٹ تک خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اس کو رگڑ کر اور مسل کر اتار لیں۔ اس سے چہرے کے ناپسندیدہ بال بھی اتر جاتے ہیں اور اپر لپس کے بال بھی صاف ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جلد کو ایک نئی رونق ملتی ہے۔ اس کو اتارنے کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button