امول کمپنی نے دودھ کی قیمت میں کمی کا اعلان
امول دودھ سستا ہونے کا اثر دیگر ڈیری کمپنیوں پر بھی پڑے گا
نئی دہلی ،24جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)عام طور پر دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں کافی عرصے سے آتی رہی ہیں۔ لیکن اب ملک کے سب سے بڑے ڈیری برانڈ امول نے مہنگائی سے راحت دیتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ جی ہاں، امول نے گجرات میں دودھ کی قیمت میں کمی کی ہے۔ فی الحال، امول نے امول گولڈ، امول تازا اور ٹی اسپیشل دودھ کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے دودھ مہنگا ہونے کی مسلسل خبریں آرہی ہیں لیکن آج (24 جنوری 2025) دودھ سستا ہونے کی خبروں سے صارفین کو یقیناً ریلیف ملے گا۔امید ہے کہ امول دودھ سستا ہونے کا اثر دیگر ڈیری کمپنیوں پر بھی پڑے گا اور انہیں بھی دودھ کی قیمت کم کرنی پڑے گی۔ امول گولڈ، امول تازا اور امول ٹی اسپیشل کے 1 لیٹر پاؤچ کی قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے۔معلومات کے مطابق امول ڈیری نے دودھ کی تین مصنوعات امول گولڈ، امول فریش اور ٹی اسپیشل کی قیمتوں میں ایک روپے فی لیٹر کی کمی کی ہے۔
امول گولڈ کا ایک لیٹر پیکٹ اب 66 روپے کے بجائے 65 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ امول تازہ دودھ اب 54 روپے کے بجائے 53 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ جبکہ امول ٹی سپیشل دودھ کا ایک لیٹر پاو?چ 62 روپے کی بجائے 61 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔پچھلے سال جون میں ہی امول نے دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ اس اضافے کے بعد امول گولڈ کے 500 ملی لیٹر پیک کی قیمت 32 سے 33 روپے ہوگئی۔ وہیں ایک لیٹر امول گولڈ کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر 66 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ جبکہ امول کے آدھے لیٹر پیک کے لیے صارفین کو 26 روپے کی بجائے 27 روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی امول شکتی کے آدھے لیٹر پیکٹ کی قیمت 29 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہو گئی۔ 3 جون سے ملک بھر میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔



