قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 16838 نئے کیسز ، 113 اموات

کیسز

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ملک میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے درمیان کورونا کیسز نئے کیسز ایک بار پھر تیزی سے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ہندوستان میں آج کورونا کے تقریباً17000 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جمعہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16838 نئے کیسز درج کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 11173761 ہوگئی ہے،

جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک ملک میں 157548 افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13819 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اب تک، کل 1.08 کروڑ (10839894) مریض خطرناک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر فعال کیسزکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ نئے کیسز کے مقابلے میں مریضوں کی صحت یابی کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 176319 ہے ۔

بازیابی کی شرح 97.01 فیصد ہے جبکہ فعال کیسز1.58 فیصد ہیں۔ شرح اموات 1.41 فیصد ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اعدادوشمار کے مطابق 4 مارچ تک 21.99 کروڑ کے نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، جن میں سے 7.61 لاکھ کورونا ٹیسٹ جمعرات کے روز کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button