تلنگانہ کی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

شب معراج! والدین عبادت میں اور بچے سڑ کوں پر، 3 کی موت

جاں بحق ہونے والے تین نابالغ سپرد خاک

بہادر پورہ فلائی اوور پر موٹر سیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، خوفناک حادثہ

تلنگانہ: حیدرآباد میں شب معراج کے موقع پر انتہائی دلخراش حادثہ پیش آیا۔ حال ہی میں افتتاح کئے گئے زو پارک سے آرام گھر فلائی اوور پر شب معراج کی رات انتہائی خوفناک سڑک حادثہ میں تین مسلم لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ کم عمر لڑکوں کی شناخت 16 سالہ سید عمران ولد سید رحیم ساکن تالاب کٹہ ، 15 سالہ سید شاہ محمد قادری ولد سید شاہ محی الدین قادری ساکن فتح دروازہ اور 14 سالہ محمد احمد ولد محمد الیاس ساکن مصری گنج کے طور پر کی گئی۔

شب معراج کے موقع پر اس دلخراج حادثہ کی اطلاع ملتے ہی عوام میں بے چینی پیدا ہوگئی اور افراد خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا۔عطا پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی انجام دی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔تینوں لڑکے آپس میں دوست تھے اور اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے تھے۔ کل رات بھی تینوں نے عبادتوں کے بعد مسجد سے نکل کرمنموہن سنگھ فلائی اوور کا رخ کیا جہاں حادثہ کا شکار ہوگئے۔سڑک حادثہ کی وجہ تیزرفتاری تھی۔ تینوں کم عمر لڑکے آرام گھر فلائی اوور پر رات دیر گئے تیز رفتاری سے بائیک چلارہے تھے کہ گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

حادثہ کے بعد دو لڑکوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نے ہاسپٹل میں دوران علاج دم توڑ دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق تینوں لڑکے نابالغ تھے۔واضح رہے کہ جاگنے کی راتوں میں کچھ منچلے نوجوان سڑکوں اور بریجس پر تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں اور کرتب بازی کرتے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں اس طرح کی حرکتوں سے روکے تاکہ کسی ناگہانی حادثہ کا شکار ہونے سے روکا جاسکے۔شب معراج کے موقع پر والدین تو عبادتوں میں مشغول رہتے ہیں لیکن بچوں پر ان کی نظر نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ایسے حادثات پیش آتے ہیں۔


شب معراج پر حیدرآباد کے آرام گڑھ فلائی اوور پر جاں بحق ہونے والے تین نابالغ سپرد خاک

 شب معراج پر آرام گڑھ فلائی اوور پر پیش آئے حادثے میں اپنی جان گنوانے والے تین نوجوانوں کی نعشیں کل عثمانیہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں۔ بعد ازاں نماز عصر کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ یہ نئے افتتاحی فلائی اوور پر ہونے والا پہلا حادثہ تھا۔

حیدرآباد کے آرام گڑھ فلائی اوور حادثے کی تفصیلات

متوفیان کی شناخت 14 سالہ معاذ، 16 سالہ عمران اور 14 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے جو حیدرآباد کے پرانے شہر کے رہائشی تھے۔عطاپور پولیس کے مطابق، نوجوان پرانے شہر سے آرام گڑھ کی طرف 12:30 بجے اور 1:00 بجے کے درمیان تیز رفتار ٹو وہیلر پر سوار تھے۔4 کلومیٹر طویل آرام گڑھ سے زو پارک فلائی اوور پر ان کی خوشی کا سفر اس وقت تباہی میں ختم ہوا جب ان کی گاڑی کنٹرول کھو کر اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

معاذ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عمران اور احمد ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حکام نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور حیدرآباد کے آرام گڑھ فلائی اوور پر ہونے والے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نعشیں ان کے غمزدہ خاندانوں کے حوالے کر دی گئیں۔ اے آئی ایم آئی ایم بہادر پورہ کے ایم ایل اے اور پارٹی کارکنان سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور مدد کے لیے اسپتال میں موجود تھے۔بعد ازاں نماز عصر کے بعد میت کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button