چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں ماؤ نواز کے ساتھ تصادم، 8 ماؤ نواز ہلاک
سیکورٹی فورسز اورماؤ نواز کے درمیان تصادم میں فورس نے بڑی کامیابی حاصل کی
بیجاپور ، یکم فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بیجاپور ضلع کے گنگلور تھانہ علاقے کے تحت توڈکا علاقے میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جاری تصادم میں آٹھ ماؤ نواز مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق مارے گئے تمام ماؤ نواز کی لاشیں فوجیوں نے برآمد کر لی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انکاؤنٹر ابھی بھی جاری ہے۔اس انکاؤنٹر میں ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کے اہلکار شامل ہیں۔ مارے گئے ماؤ نواز کے پاس سے کئی خودکار ہتھیار بھی برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔ اس سے قبل نکسل متاثرہ ضلع گریابند میں سیکورٹی فورسز اورماؤ نواز کے درمیان تصادم میں فورس نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔کلہاڑی گھاٹ پر واقع بھالو ڈیگی جنگل میں 14ماؤ نواز کو مارا گیا۔
اسی دوران سی آر پی ایف کی کوبرا یونٹ کا ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔ 14ماؤ نواز کی لاشیں اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز نے آٹھ ماؤ نواز کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ فوجیوں نے موقع سے ماؤ نواز کی لاشوں کے ساتھ انسااس رائفل اور بی جی ایل لانچر جیسے ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس تصادم میں آٹھ سے زیادہماؤ نواز مارے گئے ہیں جبکہ کئی ماؤ نواز زخمی بھی ہوئے ہیں۔ علاقے میں تلاشی اب بھی جاری ہے۔ افسران کہہ رہے ہیں کہ پارٹی کی واپسی کے بعد ہی مکمل معلومات دیں گے۔



