تلنگانہ کی خبریں

وقارآباد اقلیتی اقامتی اسکول کے تین ٹیچرس کورونا سے متاثر

اقامتی

طلباء میں علامتوں کی نشاندہی ، اسکول میں انتخابی مہم چلانے والے رکن اسمبلی کو ٹسٹ کرانے ڈاکٹرس کا مشورہ

وقارآباد:(اردودنیا.اِن) وقارآباد کے اقلیتی اقامتی اسکول میں خدمات دینے والے تین ٹیچرس کورونا سے متاثر ہوگئے کئی طلبہ میں کورونا وباء کی علامتیں نظر آرہے ہیں ۔ ڈاکٹرس اقلیتی اقامتی اسکول میں حلقہ گریجویٹ کی انتخابی مہم چلانے والے رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کو بھی کورونا ٹسٹ کروانے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔

اقامتی

ریاست میں اسکولس کی کشادگی کے بعد پہلے سنگاریڈی میں طلبہ اور اب وقارآباد میں اساتذہ کے متاثر ہونے سے طلبہ اور ان کے سرپرستوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ضلع ہیڈ کوارٹر وقارآباد میں بوائز اقلیتی اقامتی اسکول ہے ۔ جہاں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ پر مشتمل 40 رکنی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے ۔

جن میں تین ٹیچرس کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ ڈاکٹرس چند طلبہ میں بھی کورونا کے علامتیں پائے جانے کے شکوک کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اقلیتی اقامتی اسکولس میں 100 سے زائد طلباء آٹھویں ، نویں ، دسویں اور انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم ہیں ۔ ڈاکٹرس کی جانب سے ان طلبہ کے نمونے حاصل کرتے ہوئے ٹسٹ کرانے لیاب کو روانہ کیا ہے ۔ ڈاکٹرس نے نشاندہی کی ہے کہ چند طلباء بخار اور دوسری علامتوں میں مبتلا ہیں ۔

ٹسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اعلی عہدیدار کورونا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ اقامتی اسکول میں تین ٹیچرس کے کورونا سے متاثر ہونے پر کوویڈ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری پر سوال اُٹھ رہے ہیں ۔ طلباء کے والدین بھی غیر ذمہ دارانہ مظاہرہ کرنے والے عملہ پر اپنی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

کورونا کے خوف ایک طرف ٹیچرس دوسری طرف طلباء اور ان سے کے والدین پریشان ہیں ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل وقارآباد کے رکن اسمبلی آنند نے گریجویٹ حلقہ کی اس اسکول میں اپنی حامیوں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائی تھی تقریباً ایک گھنٹہ تک انہوں نے اسکول میں گذارا تھا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹرس نے رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کو بھی ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button