بین الاقوامی خبریںسرورق

تونس: راشد الغنوشی 22سال، سابق وزیر اعظم ہشام المشیشی کو 35 سال قید کی سزا

داخلی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کے تحت تفتیش کی گئیداخلی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کے تحت تفتیش کی گئی

دبئی،7فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ریاستی سلامتی پر حملہ کرنے کے الزام میں تونس کی ایک عدالت نے النہضہ تحریک کے رہنما راشد الغنوشی کو 22 سال اور سابق وزیر اعظم ہشام المشیشی کو 35 سال قید کی سزا سنا دی۔یہ کیس اکتوبر 2021 کا ہے جب حکام نے مواد کی تخلیق اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن میں مہارت رکھنے والی ”Anstalingo” کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔ صحافیوں، بلاگرز، فری لانسرز اور سیاست دانوں سے ”صدر مملکت کایس سعید کے خلاف وحشیانہ کارروائی کرنے اور ریاست کی داخلی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کے تحت تفتیش کی گئی تھی۔

عدلیہ نے ملزمان پر منی لانڈرنگ سے متعلق جرائم کے ارتکاب، ملازمت، پیشہ ورانہ اور سماجی سرگرمیوں کی خصوصیات سے ملنے والی سہولیات کا استحصال کرنے اور ریاست کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے اور آبادی کو ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے پر مجبور کرنے اور تیونس کی سرزمین پر ہنگامہ آرائی، قتل اور ڈکیتی کو بھڑکانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔الغنوشی اور المشیشی کے علاوہ عدالت نے ان کے داماد رفیق بوشلاکہ کو 34 سال، ان کے بیٹے معاذ الغنوشی کو 35 سال اور ان کی بیٹی سمیہ الغنوچی کو 25 سال قید کی سزا سنائی۔ ان کے ساتھ انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹرلزہر لونقو کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

وزارت داخلہ کے سابق ترجمان محمد علی العروی کو 13 سال تک قید دی گئی۔ اسی طرح صحافیوں اور بلاگرز کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔واضح رہے الغنوشی کو اپریل 2023 کے وسط سے ایک بیان کے پس منظر میں داخلی ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس بان میں انہوں نے تحریک کو اقتدار سے ہٹانے کی صورت میں تونس میں خانہ جنگی اور افراتفری پھیلانے کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button