بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

دہلی: اسکول بس میں 5 سالہ بچی کے ساتھ ہراسانی کا الزام

اسکول بس کے اندر نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام

نئی دہلی،7فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)کینیا کے ایک شہری پر گزشتہ سال دہلی میں ایک اسکول بس کے اندر نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا گیا ہے۔ اگست میں جنوبی دہلی کے ایک پرائیویٹ اسکول کی پانچ سالہ طالبہ کو اسکول بس میں 12ویں جماعت کے طالب علم نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم اس کے بعد نہ تو ملزم پکڑا گیا اور نہ ہی اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس واقعے میں ملوث ملزم طالب علم کینیا کا شہری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم طالب علم کینیا کا شہری ہے، جس کے والدین دہلی میں سفارت خانے میں کام کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ملزم سے پوچھ گچھ کے لیے مرکزی وزارت خارجہ کو درخواست بھیج دی گئی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہا،نے بتایا کہ تمام الزامات کی تصدیق کے بعد ہم نے دسمبر میں وزارت خارجہ کو خط لکھ کر کیس کو تیز کرنے اور ملزم سے پوچھ گچھ اور معاملے کی تفتیش کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ ہم وزارت خارجہ اور سفارت خانے سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

ستمبر میں پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں، 5 سالہ بچی کے والد نے الزام لگایا کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ان کی بیٹی نے بار بار پیشاب آنے اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔ جس کے بعد اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور اس نے اپنے والدین کو واقعہ کے بارے میں بتایا۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ ہم نے اس سے بار بار پوچھا کہ کیا ہوا ہے لیکن وہ اتنی ڈری ہوئی تھی کہ وہ کچھ نہیں بتا سکی۔ کئی بار پوچھنے پر اس نے بتایا کہ لڑکے نے اسے اسکول بس میں دو بار مارا تھا۔ اس سے پہلے کہ دو ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button