سرورققومی خبریں

147 کلومیٹر تک غلط ٹریک پر چلتی رہی ڈبل ڈیکر ٹرین، کوئی حادثہ نہیں ہوا

کھنڈوا ریلوے اسٹیشن پر ایک ڈبل ڈیکر ٹرین ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

بھوپال،10فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)سنٹرل ریلوے کے کھنڈوا ریلوے اسٹیشن پر ایک ڈبل ڈیکر ٹرین ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دراصل ڈبل ٹرین اپنا راستہ کھو کر غلط ٹریک پر چل رہی تھی۔ حیران کن بات یہ تھی کہ 147 کلومیٹر کے فاصلے پر غلط ٹریک پر چلنے والی ٹرین کو 18 اسٹیشنوں پر تعینات ریلوے ملازمین نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ایک ڈبل ڈیکر مال ٹرین جو سنٹرل ریلوے کے کھنڈوا اسٹیشن سے روانہ ہوئی اور غلط ٹریک پر کل 147 کلومیٹر چلتے ہوئے کھنڈوا یارڈ پہنچ گئی۔ اس دوران مال گاڑی 18 اسٹیشنوں سے گزری لیکن کسی نے اس پر دھیان نہیں دیا اور اسے جانے دیا۔

رپورٹ کے مطابق کھنڈوا ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ڈبل ڈیکر گڈز ٹرین کچھ ہی فاصلہ طے کرنے کے بعد راستہ بھول گئی۔ خوش قسمتی تھی کہ ٹریک پر بڑا حادثہ ٹل گیا ورنہ کچھ ناخوشگوار واقع ہونے کا بدترین خدشہ تھا۔یہ ڈبل ڈیکر مال ٹرین بھوساول اسٹیشن سے ہی غلط ٹریک پر دوڑی،اور 147 کلومیٹر دور کھنڈوا یارڈ پہنچی۔قابل ذکر ہے کہ ریلوے ٹریک پر گڈز ٹرینوں کے لیے الگ ٹریک بنایا گیا ہے، اس کے باوجود گڈز ٹرین کو 18 ریلوے اسٹیشنوں پر جھنڈی دکھا کر آگے روانہ کیا گیا، لیکن کھنڈوا یارڈ پہنچتے ہی ڈبل ڈیکر مال ٹرین وہاں نصب او ایچ ای سے ٹکرا گئی، جس کے بعد او ایچ ای میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی، جس کی وجہ سے حادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button