سرورقفلمی دنیا

 کنگنارناوت نے تیجاس کی شوٹنگ کے لئے فوجی تربیت لینے کا کیا دعویٰ

شیئر

 کنگنا رناوت نے تیجاس کی شوٹنگ کے لئے فوجی تربیت لینے کا کیا دعویٰ۔

ممبئی: (اردودنیا.اِن) کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم تیجاس کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔کنگنا نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جال پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ فوجی تربیت اور کئی اسپورٹس ایڈونچر کی خاصیت ہے۔

کنگنا نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جال پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ فوجی تربیت اور کئی اسپورٹس ایڈونچر کی خاصیت ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ہمراہ کیپشن میں فوجی تربیت کا ذکر کیا اور لکھا کہ حسد کرنے والے لوگ آپ کو گرانے کی ہمیشہ کوشش کریں گے تاہم ہمیں بلندی کی طرف بڑھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹوئٹر پر فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا تھا جس میں اداکارہ کو جیٹ طیارے کے پاس بھارتی فضائیہ کا یونیفارم پہنے کھڑا دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button