مس ساؤتھ امریکہ گائے برازیل میں 41 کروڑ روپے میں فروخت
اونگول گائے اصل میں آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع سے ہے
حیدرآباد14فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)آندھرا پردیش، کی اونگول گائے برازیل میں 4.82 ملین ڈالر (تقریباً 41 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی۔ اس گائے کا نام ویاٹینا19 ہے۔ جس کی وجہ سے یہ دنیا کی مہنگی ترین گائے بن گئی۔ ان فروختوں نے جاپان کی مشہور وگیو نسلوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اونگول گائے اصل میں آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع سے ہے۔اس خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے، آندھرا پردیش کے سی ایم چندرابابو نائیڈو نے لکھا کہ اونگول نے عالمی سطح پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس نے بین الاقوامی مارکیٹ میں 41 کروڑ روپے کمائے، جس سے اے پی کے مالدار مویشیوں کے ورثے کو دنیا کے سامنے دکھایا گیا۔اونگول مویشی اپنی بہترین جینیات، طاقت کے لیے مشہور ہیں۔ اس نسل کے تحفظ اور ڈیری فارمرز کی مدد کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
برازیل کے شہر میناس جیرائس میں ہونے والی ایک نیلامی میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ میناس جیرائس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ مذکورہ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ نیلامی میں لائی گئی نیلور گائے کو مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے۔یہ نیلور گائے اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں کے اوپر مخصوص کوہان کی وجہ سے نیلامی میں خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے علاوہ یہ گائے ٹیکساس میں’چمپئن آف دی ورلڈ‘ مقابلے میں مس ساؤتھ امریکہ کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ گائے کی اس نسل کا تعلق بھارت سے ہے لیکن یہ برازیل میں پائی جانے والی گائے کی اہم ترین نسلوں میں سے ایک بن گئی ہے۔



