سرورققومی خبریں

نئے الیکشن کمشنر کا انتخاب وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کریں گے

تین رکنی کمیٹی کا اجلاس طلب

نئی دہلی ،14فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)نئے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے انتخاب کے لیے وزارت قانون نے 17 فروری 2025 کو تین رکنی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ پی ایم مودی، مرکزی وزیر قانون ارجن میگھوال اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ موجودہ سی ای سی راجیو کمار کی میعاد 18 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور دفتر کی میعاد) ایکٹ 2023 کی دفعات کو پہلی بار سی ای سی کی تقرری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

راجیو کمار کو مئی 2022 میں چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی قیادت میں الیکشن کمیشن نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس کے علاوہ ان کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد پرامن طریقے سے اسمبلی انتخابات بھی ہوئے۔لوک سبھا انتخابات کے بعد اس سال مہاراشٹرا، ہریانہ، جھارکھنڈ اور دہلی میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔ سال 2023 میں کرناٹک، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی نگرانی میں انتخابات ہوئے۔ جنوری 2025 میں دہلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے راجیو کمار نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بات کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button