تلنگانہ کی خبریں

رمضان سے قبل برڈفلو کے خوف سے شہر میں حلیم کا بزنس کرنے والے الجھن کا شکار

برڈفلو کا خوف ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پورا رمضان رہے گا

حیدرآباد: رمضان المبارک سے عین قبل حیدرآباد میں حلیم فروخت کرنے والے برڈفلو اور چکن استعمال کرنے سے لوگوں کے گریز کے باعث ان کا بزنس شروع کرنے میں پس و پیش کا شکار ہیں ۔ رمضان میں چکن حلیم کی اس کی کم قیمت کی وجہ بہت مانگ ہوتی ہے اور زیادہ لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں جس کی ایک پلیٹ کی قیمت تقریبا 50 روپئے ہوتی ہے جب کہ مٹن حلیم کی قیمت 200 روپئے اور اس سے زیادہ ہوتی ہے ۔ برڈ فلو الرٹ اور مرغی کے استعمال سے لوگوں کے گریز سے ہوٹل والے اور کیٹررس الجھن کا شکار اور دہری مشکل میں ہیں ۔

ملے پلی میں چکن حلیم فروخت کرنے والے معز خان نے کہا کہ ’نقصان کے خوف سے کئی ہوٹل والوں نے ابھی تک چکن حلیم فروخت کرنے کے سلسلہ میں قطعی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ برڈفلو کا خوف ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پورا رمضان رہے گا ‘ ۔ رمضان میں شہر میں 500 تا 600 چکن حلیم اوٹ لیٹس کھولے جاتے ہیں جن میں 2500 لوگوں کو راست روزگار فراہم ہوتا ہے ۔ اس میں سرمایہ کاری کم ہوتی ہے اور سیل زیادہ ہوتا ہے ۔

مٹن حلیم کی قیمت چونکہ زیادہ ہوتی ہے اس لیے زیادہ تر لوگ چکن حلیم کو ترجیح دیتے ہیں لیکن برڈ فلوالرٹ کے پیش نظر حلیم کا بزنس کرنے والے اس سال چکن حلیم فروخت کرنے سے گریز کرنے پر غور کررہے ہیں اور اس کے بجائے متبادل بزنس تلاش کررہے ہیں ۔ جیسے ریڈی میڈ کپڑے ، فٹ ویر ، ٹکسٹائیلز اور ہینڈلوم بزنس ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button