بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

شادی کے بہانے ہوٹل میں کئی دنوں تک ریپ کا الزام،تفتیش شروع

۔ واقفیت کی وجہ سے لڑکی نے ملزم کو تقریباً 17 لاکھ روپے ادھار دیئے تھے۔

ہری دوار،15فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)اتراکھنڈ کے ہری دوار ضلع سے عصمت دری کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی نے ہری دوار سٹی پولیس اسٹیشن میں علاقے کی ٹور اینڈ ٹریول ایجنسی کے مالک کیخلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی مدھیہ پردیش کی رہائشی ہے۔ لڑکی نے اپنی شکایت میں ملزم پر 17 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا ہے۔پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں متاثرہ نے کہا کہ دو دن قبل اس کی ملاقات ہری دوار میں بس اسٹینڈ کے قریب واقع ٹور اینڈ ٹریول ایجنسی کے مالک سے ہوئی تھی۔ واقفیت کی وجہ سے لڑکی نے ملزم کو تقریباً 17 لاکھ روپے ادھار دیئے تھے۔

جوں جوں ملاقاتیں ہوتی گئیں دونوں کے درمیان قربتیں بھی بڑھتی گئیں۔ اس دوران ملزم نے متاثرہ لڑکی سے شادی کا وعدہ بھی کیا۔متاثرہ کا الزام ہے کہ ایک دن ملزم نے اسے ادھار کی رقم واپس کرنے کے بہانے ہری دوار بلایا اور اسے ایک ہوٹل میں لے گیا۔ متاثرہ کی شکایت کے مطابق ملزم نے ہوٹل میں کئی دنوں تک اس کی عصمت دری کی۔ جب متاثرہ نے ملزم سے شادی کی بات کی اور رقم واپس مانگی تو اس نے لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔آخر کار متاثرہ نے انصاف کے لیے پولیس سے معاملے کی شکایت کی۔ ہریدوار سٹی کوتوالی کے انچارج کندن سنگھ رانا نے بتایا کہ اس سلسلے میں ٹریول بزنس مین اور اس کی خاتون دوست کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button