
زہریلی گیس سے 38 طلباء کے بیمار ہونے کا معاملہ، رپورٹ طلب
38 طلبہ کو الٹیاں ہونے لگیں اور بے چینی محسوس کی
رائے پور ،15فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)چھتیس گڑھ کے بلودہ بازار میں زہریلی گیس سے 38 طلباء کے بیمار ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن نے چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کی ہے۔ این ایچ آر سی نے چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔یہ واقعہ 22 جنوری کو پیش آیاتھا۔ چھتیس گڑھ کے بلودہ بازار ضلع میں ایک قریبی سیمنٹ فیکٹری سے دھواں نکلتا ہوا پایا گیا۔
جس کی وجہ سے 38 طلبہ کو الٹیاں ہونے لگیں اور بے چینی محسوس کی، اور وہ بے ہوش بھی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔این ایچ آر سی نے یہ نوٹس 23 جنوری کو شائع ہونے والی رپورٹ کی بنیاد پر لیا ہے۔شائع رپورٹس کے مطابق سیمنٹ پلانٹ فضلے کو گلنے اور متبادل ایندھن تیار کرنے کے لیے فاسفورس پینٹا سلفائیڈ کیمیکل استعمال کر رہا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مبینہ عمل کو تیز کرنے کے لیے پلانٹ میں بعض اوقات ضرورت سے زیادہ کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔



