دلچسپ خبریںسرورق

آن لائین محبت مہنگی ثابت، خاتون 4 کروڑ سے زائد ہار کر بے گھر ہوگئی، ایک نہیں دو بار دھوکہ دہی کا شکار

آن لائین ڈیٹنگ ایپس کو استعمال کرنے کے بعد بے گھر

سڈنی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) آسٹریلیا سے ایک تازہ واقعہ سامنے آیا،سائبر مجرم کس طرح لوگوں کے جذبات سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور انہیں دھوکہ دیتے ہیں۔ جہاں ایک خاتون نے آن لائین سچی محبت تلاش کرنے کی کوشش میں 7,80,000 آسٹریلوی ڈالر (یعنی 4.3 کروڑ روپے سے زائد) کھوئے۔ درحقیقت یہ خاتون اپنی 33 سالہ طویل ازدواجی زندگی کے ٹوٹنے کے بعد صدمے میں تھی، اور اس سے نکلنا مشکل ہو رہا تھا۔ اسی دوران نئے ساتھی کی تلاش میں خاتون نے آن لائن ڈیٹنگ شروع کر دی اور اپنی تمام بچت کھو کر بے گھر ہو گئی۔

57 سالہ اینیٹ فورڈ (Annette Ford) آن لائن ڈیٹنگ کی اس قدر عادی ہوگئی کہ وہ سائبر مجرموں کے جال میں پھنس گئی۔ اس کی آن لائن ولیم نامی ایک شخص سے ملاقات ہوئی، جس نے کئی دنوں کی ڈیٹنگ میں اس کا اعتماد جیتنے کے بعد، ایک دن اسے بتایا کہ وہ تناؤ میں ہے کیونکہ کوالالمپور کے دفتر کے باہر لڑائی کے دوران اس کا پرس چوری ہو گیا تھا۔ پھر، روتے ہوئے لہجے میں، اس نے اینیٹ سے 5000 آسٹریلوی ڈالر (2.75 لاکھ روپے سے زیادہ) کی مدد مانگی تاکہ وہ گھر کے ضروری اخراجات پورے کر سکے۔

چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اینیٹ نے بغیر کچھ سوچے جذبات میں آکر ولیمز کو رقم دے دی۔ اب دھوکہ باز مکمل پر اعتماد ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے اینیٹ کو بتایا کہ وہ اسپتال میں ہے اور اسے ڈاکٹر کو ادائیگی کرنی ہے۔ اس کے بعد عورت نے رقم دے دی۔

دھوکہ بازوں کا خیال تھا کہ اینیٹ اب ان کے چنگل میں ہے۔ اس کے بعد اس نے خاتون سے اسپتال کے بل، ہوٹل میں قیام اور عملے کو ادائیگی کے نام پر مزید رقم کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ بینک کارڈ استعمال کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اینیٹ کو شک ہوگیا اور ولیم پ کو دھوکہ باز کہا. لیکن ولیم نے ایسی چال چلی کے اینیٹ نے اس پر بھروسہ کیا۔ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ولیم نے ایسا کر کے خاتون سے 3 لاکھ آسٹریلوی ڈالر (1.65 کروڑ روپے سے زائد) ہڑپ کیے تھے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ اینیٹ نے بتایا کے وہ فی الوقت اپنی ساری جمع پونجی کھونے کے بعد بے گھر ہوگئی ہیں اور میں جسمانی یا ذہنی طور پر اس وقت کام پر واپس جانے کے قابل نہیں ہوں۔ میں انتہائی شرمندہ ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 میں اینیٹ کی فیس بک پر نیلسن نامی ایک اور دھوکہ باز سے ملاقات ہوئی اور آن لائن رومانس کے نام پر فراڈ کا نشانہ بن گئی۔ نیلسن نے ان سے 280,000 آسٹریلوی ڈالر (1.54 کروڑ روپے) وصول کئے۔آسٹریلیا میں 2023 میں 3,200 سے زیادہ رومانوی گھوٹالے رپورٹ ہوئے جن میں تقریباً 130 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ صارفین کے تحفظ کے عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ AI سے چلنے والی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی گھوٹالوں کو مزید قابل اعتبار بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button