نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کے لیے بہت سے دستاویزات ضروری ہیں۔ آپ کو ان دستاویزات کی ضرورت تقریباً ہر روز، کہیں نہ کہیں ہوتی ہے۔ ان میں آدھار کارڈ، پین کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس جیسے کئی دستاویزات شامل ہیں۔ ان میں ایک اور دستاویز برتھ سرٹیفکیٹ ہے ۔ جو کسی بھی فارم کو پُر کرنے یا کسی بھی اسکیم کے لیے اپلائی کرنے کے لیے ضروری ہے۔ بہت سے لوگ پیدائش کے بعد اپنا برتھ سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر پاتے۔ لیکن اب حکومت نے ان کے لیے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ جنہوں نے ابھی تک اپنا برتھ سرٹیفکیٹ نہیں بنوایا وہ درخواست جمع کرکے برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
برتھ سرٹیفکیٹ ہر ایک کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے ہندوستان میں کچھ اصول طئے کیے گئے ہیں۔ پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست پیدائش کے 21 دن بعد دی جاتی ہے۔ اس کے بعد اگر کسی کو برتھ سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کرنا پڑے۔ پھر آپ کو اس کے لیے اضافی فیس ادا کرنی ہوگی۔ اس سے پہلے ہندوستان میں پیدائش کے 15 سال بعد ہی پیدائش کا سرٹیفکیٹ مل سکتا تھا۔لیکن اب مرکز حکومت نے اس کے لیے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ اب کوئی بھی اپنا برتھ سرٹیفکیٹ بنوا سکتا ہے۔ اس کے لیے 27 اپریل 2026 تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران کوئی بھی برتھ سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی کے برتھ سرٹیفکیٹ میں اگر کچھ غلط معلومات درج ہو اسے بھی درست کرواسکتے ہیں۔
اب حکومت نے برتھ سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن سسٹم تیار کیا ہے۔ تقریباً ہر ریاست میں اس کے لیے ایک آن لائن پورٹل ہے۔ آپ وہاں جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے درخواست حکومت ہند کی سرکاری ویب سائٹ https://dc.crsorgi.gov.in/crs/Auth/general-public پر جاکر بھی دی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر کسی نے 15 سال یا اس سے زیادہ عمر تک اپنا برتھ سرٹیفکیٹ نہیں بنایا ہو وہ لوکل باڈی(میونسپل/گرام پنچایت) میں جاکر اپلائی کریں۔ اس کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی جمع کروانے ہوں گے۔ اور مقررہ فیس ادا کرنی ہوگی-



