دلچسپ خبریںسرورق

شادی کرلیں یا نوکری چھوڑدیں! سنگل افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں، کمپنی کا عجیب حکم وائرل

کمپنی نے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو کیا خبردار

 بیجنگ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)غیر شادی شدہ ملازمین کو کمپنی نے فارغ کرنے کی دھمکی دے دی۔ایک چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو جاری کردہ دھمکی آمیز نوٹس وائرل ہوگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو نوٹس جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اچھی طرح کام کریں اور فیملی قائم کریں۔

نوٹس میں 28-58 سال کی عمر کے سنگل ملازمین بشمول طلاق یافتہ افراد کو اس سال ستمبر کے آخر تک شادی کرنے اور آباد ہونے کی ہدایت دی گئی۔اگر وہ ستمبر کے آخر تک سنگل رہتے ہیں تو انہیں ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button