بین ریاستی خبریں

مالیگاؤں کی بینک آف بڑودہ کا مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتنے کا الزام

      

  سیکوریٹی گارڈ نے اچانک صارفین پر مرچ اسپرے چھڑک دیا۔شانتا رام گرفتار

مالیگاؤں :/26 ڈسمبر(ای میل) دوپہر ڈھائی بجے جب دار گلی بالا جی مندر کے قریب واقع بینک آف بڑودہ میں صارفین کی کثیر تعداد موجود تھی تب بینک کے ہی سیکوریٹی گارڈ نے موجود صارفین پر مرچ اسپرے کی بوچھار کردی۔ درجنوں افراد آنکھوں میں جلن ہونے کی وجہ سے بینک میں گر گئے۔اتنے پر ہی بس نہ کرتے ہوئے سیکوریٹی گارڈ نے باہر نکلنے کے تمام راستوں کو مسدود کرنے کے بعد خود سینہ تانے گیٹ پر شان سے کھڑا ہو گیا۔کسی طرح اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو ہوئی تو پولیس فورأ سے پیشتر جائے وقوع پر پہنچ کر ہنگامہ کن حالات کو قابو میں کیا۔

سیکوریٹی گارڈ کو آزاد نگر پولیس عملہ نے حراست میں لے لیا ہے۔یہاں موجود صارفین کی بھیڑ نے بینک عملہ کی تساہلی اور لاپرواہی کے خلاف الزامات عائد کئے ہیں کہ وہ دو ماہ سے روزانہ بینک کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن بینک عملہ ان کی شکایات کو خاطر میں نہیں لاتا ہے۔صارفین کی بھیڑ کے ہمراہ بینک منیجر کی حجت و تکرار بھی ہوئی۔ تکرار بڑھنے کے بعد بینک مینجر نے شانتا رام آہیرے نامی سیکوریٹی گارڈ کو بینک کے دروازے بند کرنے اور اسپرے چلانے کا حکم دیا۔ اسپرے چلتے ہی بینک میں موجود خواتین اور بچوں سمیت دیگر افراد کی آنکھوں میں تیز جلن شروع ہوگئی تھی ، تمام ہی افراد پر خوف اور بے چینی کی حالت طاری ہوگئی ۔ مذکورہ معاملے کی شکایت آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں اسلام نگر کے ساکن تنویر احمد نے درج کروائی ہے شکایت کنندہ کی شکایت پر شانتا رام آہیرے نامی سیکوریٹی گارڈ کے خلاف گناہ رجسٹرڈ نمبر 2020/107 کی دفعہ آئی پی سی 324,342,278 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے مزید تحقیقات پی ایس آئیمانے کررہے ہیں۔

شہر میں اس واقعہ کی اطلاع پھیلتے ہی مجلس کے عوامی نمائندے ڈاکٹر خالد پرویز ایاز ہلچل وغیرہ نے نہ صرف پولیس پر دباؤ بناتے ہوئے شکایت درج کروائی بلکہ یہ وضاحت بھی کی کہ مذکورہ بینک عملہ ذات پات اور مذہب کی تفریق کرتے ہوئے مسلم سماج کے افراد کو مہینوں سے پریشان کئے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button