اسپورٹسسرورق

ہندوستان نے چمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے دی ،کوہلی پھر ہیرو

چمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کی چار وکٹ سے کامیابی، آج دوسرا سیمی فائنل

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ہندوستان نے چمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹس میں چمپئن ٹیم کے خلاف ناکامیوں کے تسلسل کو توڑ دیا۔ اس تاریخی جیت کے ہیرو ویراٹ کوہلی رہے، جنہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہدف کے کامیاب تعاقب کے بے تاج بادشاہ ہیں۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ، 264 رنز پر آل آؤٹ

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ان کی ٹیم 49.3 اوورز میں 264 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اسٹیون اسمتھ نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے، تاہم انہوں نے 96 گیندوں کا سامنا کیا۔ الیکس کیری نے 61 جبکہ اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہندوستان کا شاندار تعاقب، کوہلی کی یادگار اننگز

ہندوستان نے ہدف کے تعاقب میں 48.1 اوورز میں 267/6 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ تاہم، آغاز زیادہ مستحکم نہ تھا، شبھ من گل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ کپتان روہت شرما نے 28 رنز بنائے۔

ویراٹ کوہلی اور شریاس ایر نے تیسرے وکٹ کے لیے 91 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ہندوستانی فتح کی بنیاد رکھی۔ کوہلی نے 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے شامل تھے، اور انہوں نے 98 گیندوں کا سامنا کیا۔ شریاس ایر نے 45، اکشر پٹیل نے 27، جبکہ ہاردک پانڈیا نے 28 رنز بنائے۔ لوکیش راہول 42 اور رویندر جڈیجہ 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوہلی مین آف دی میچ قرار

ویراٹ کوہلی کو ان کی شاندار بیٹنگ کے باعث مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ جاریہ ٹورنامنٹ میں ان کا دوسرا مین آف دی میچ ایوارڈ تھا۔

فائنل کا شیڈول

چمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار 5 مارچ کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

بھارتی کھلاڑیوں کا پدماکر شیولکر کو خراج عقیدت

بھارتی کھلاڑیوں نے معروف ڈومیسٹک کرکٹر پدماکر شیولکر کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی تھیں۔ 84 سالہ شیولکر کا پیر کے روز ممبئی میں انتقال ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button