اسپورٹسسرورق

انگلینڈ کے خلاف بڑی کامیابی کے بعد ہندوستان آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبرون

پوائنٹس

دبئی:(اردودنیا.اِن)ٹیم انڈیا نے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو 3-1 سے شکست دے کرسیریز اپنے نام کرلی۔ پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا نے شاندار واپسی کی اور مسلسل تین ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کے سامنے مکمل طور پرکمزور ثابت ہوئی۔ ان تینوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کرپہلے نمبر پر براجمان ہوگیا ۔ اب ہندوستان کے پاس اس وقت 122 پوائنٹس ہیں جبکہ نیوزی لینڈ جو کہ دوسرے نمبر پر ہے 118 پوائنٹس ہے۔ اسی کے ساتھ ہی آسٹریلیائی ٹیم آئی سی سی ٹیم کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے اور اس وقت اس کے 113 پوائنٹس ہیں۔ جبکہ انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، اورپاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ 105 نمبر پر ہے۔

ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف مسلسل تین فتوحات کا فائدہ ہوا اور وہ پہلے نمبر پر آگئی اس طرح ہندوستان نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ بنا لی جہاں وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ چوتھے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کی ٹیم کو اننگز اور 25 رنز سے شکست دی۔

انگلینڈ نے اس میچ کی پہلی اننگز میں 205 رنز بنائے ، جبکہ ہندوستانی ٹیم نے 365 رنز بنائے تھے اور 160 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انگلینڈ دوسری اننگز میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ اس میچ میں رشبھ پنت کو ان کی سنچری کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، جبکہ پوری ٹیسٹ سیریز میں 32 وکٹیں لینے والے آر اشون کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button