قومی خبریں

این ڈی اے اور نیول اکیڈمی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

 

upsc

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے ہفتہ کو قومی دفاعی اکیڈمی (این ڈی اے) اور نیول اکیڈمی امتحان (این اے ای) کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔ ان امتحانات میں 533 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔یو پی ایس سی نے بتایاہے کہ 533 امیدواروں کی فہرست میرٹ کے آرڈرمیں جاری کی گئی ہے۔

یہ نتائج 6 ستمبر 2020 کو یو پی ایس سی کے ذریعہ منعقدہ تحریری امتحان میں حاصل کردہ نمبر اور سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کے ذریعہ کئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر اعلان کیے گئے ہیں۔کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ امتحانات نیول اکیڈمی میں ، این ڈی اے کے آرمی ، نیوی اور ایئرفورس سیل اور147 ویں ہندوستانی بحری اکیڈمی کورس (INAC) میں 145 ویں کورس میں داخلے کے لیے لیے گئے تھے۔

بیان کے مطابق طلباء وزارت داخلہ کی ویب سائٹ سے ان کورسز کے آغاز کی تاریخ کے بارے میں تفصیلی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔یہ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ تاہم حتمی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15دن بعدامیدواروں کے اسکور ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button