
سیتا پور:26 دسمبر (ای میل )رات کے وقت ڈیوائڈر پر سونے کی خبر شائع ہونے کے بعد سیتا پور ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں نے عمدہ اقدام اٹھایا ہے۔ رات کو باہر سوتے لوگوں کے لئے ایک این جی او کی کوشش سے اب ایک ای رکشہ شروع کردیا گیا ہے۔ یہ ای رکشہ سڑک کنارے سوئے لوگوں کو شیلٹر ہوم لے جائے گا اور پھر صبح اسی جگہ پر چھوڑ دے گا۔ لوگوں کو شیلٹر ہوم میں رات گزارنے کے لئے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ صرف یہی نہیں ، وہاں بستر اور دیگر انتظامات بھی ملیں گے۔



