
کیتھولک اسکول کی استانی ایلینا ماراگا OnlyFans ماڈلنگ پر معطل
ایلینا ماراگا اسکینڈل: استاد یا ماڈل؟ اٹلی میں نئی بحث
ٹریویزو، اٹلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ایک کیتھولک نرسری اسکول کی استانی، ایلینا ماراگا (29)، کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ متنازعہ ویب سائٹ "اونلی فینز” پر ماڈلنگ کر رہی ہیں۔یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک والدین نے انہیں آن لائن پہچان لیا اور دیگر والدین کو واٹس ایپ اور فیس بک گروپس کے ذریعے اطلاع دی۔ اسکول انتظامیہ نے انہیں معطل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی سرگرمیاں ادارے کی مذہبی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
"استاد ہونا میرا شوق ہے، مگر آن لائن زیادہ کماتی ہوں”
ایلینا نے اطالوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"مجھے اپنے جسمانی فٹنس پر فخر ہے اور میں اسے دکھانے میں کوئی برائی نہیں سمجھتی۔ میں بچوں کو پڑھانا پسند کرتی ہوں، مگر حقیقت یہ ہے کہ میں انٹرنیٹ سے زیادہ کماتی ہوں۔”
ایلینا کے مطابق، انہوں نے #OnlyFans اکاؤنٹ حال ہی میں کھولا اور پہلے ہی دن ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم کمائی۔ ایلینا ماراگا، جو ایک پیشہ ور باڈی بلڈر بھی ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی ملازمت سے صرف €1,200 (تقریباً 1,000 برطانوی پاؤنڈ) ماہانہ کماتی ہیں، جو ان کے لیے ناکافی ہے۔۔ انہوں نے اپنی معطلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام پر شرمندہ نہیں ہیں اور ہر شخص کو اپنی نجی زندگی کے فیصلے کرنے کا حق ہونا چاہیے۔
معاملہ عدالت تک جا سکتا ہے، یونین ایلینا کے ساتھ



