تلنگانہ کی خبریںسرورق

سنگاریڈی میں وی ایچ پی کا ترشول تقسیم پروگرام، سماجی ہم آہنگی پر سوالیہ نشان

تقریباً 500 سے زائد افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) وشوا ہندو پریشد (VHP) کی جانب سے سنگاریڈی میں ایک بڑے عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترشول تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں بجرنگ دل کے کارکنان نے شرکت کی اور ہندو دھرم کے تحفظ کا عہد کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں افراد ترشول ہاتھ میں لیے حلف اٹھا رہے ہیں کہ وہ ہندو شناخت کا دفاع کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق، تقریباً 500 سے زائد افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی اور یہ عہد لیا کہ وہ اپنے مذہب کی حفاظت کریں گے۔

یہ رجحان سماجی ہم آہنگی اور گنگا جمنی تہذیب کے لیے ایک چیلنج بن سکتا ہے۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے پروگراموں پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ ریاست میں بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہ سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button