سرورقفلمی دنیا

سلمان خان کی فلم "سکندر” باکس آفس پر ناکام؟ تیسرے دن زبردست گراوٹ

 200 کروڑ کے بجٹ کی فلم، لیکن ابھی تک 100 کروڑ بھی نہیں پہنچ سکی!

ممبئی، 2 اپریل(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)سلمان خان کی نئی فلم "سکندر” سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے، مگر یہ فلم شائقین کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔ ابتدائی دو دنوں میں مناسب کمائی کے باوجود، تیسرے دن فلم کے باکس آفس کلیکشن میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

 تیسرے دن فلم کی کمائی میں زبردست کمی
فلم "سکندر” نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ روپے کمائے، دوسرے دن 11.54% اضافہ کے ساتھ 29 کروڑ روپے کی کمائی کی، لیکن تیسرے دن فلم صرف 19.5 کروڑ روپے ہی کما سکی۔ اس طرح تین دنوں میں فلم کا مجموعی کلیکشن 74.5 کروڑ روپے ہوا۔

 200 کروڑ کے بجٹ کی فلم، لیکن ابھی تک 100 کروڑ بھی نہیں پہنچ سکی!

یہ فلم مشہور ہدایتکار اے آر مروگاداس کی ڈائریکشن میں بنی ہے، جبکہ ساجد ناڈیاڈوالا نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ 200 کروڑ روپے کے شاندار بجٹ سے بنی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، شرمن جوشی، کاجل اگروال، پراتیک ببر اور ستیہ راج نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


🌍 تازہ ترین خبریں، اپڈیٹس اور دلچسپ معلومات حاصل کریں!

🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ

متعلقہ خبریں

Back to top button